New HTC One to have a Google Play Edition

New HTC One To Have A Google Play Edition

نیا ایچ ٹی سی ون گوگل پلے ایڈیشن کے ساتھ آئے گا

’’ایچ ٹی سی سینس‘‘ کی ناپسندیدگی کو دیکھتے ہوئے کمپنی نئے ایچ ٹی سی ون کے لیے گوگل پلے ایڈیشن تیار کر رہی ہے۔ ایچ ٹی سی ون کی ریلیز کی کوئی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔لیکن سننے میں آرہا ہے کہ اینڈرائیڈ کٹ کیٹ پر چلنے والا یہ ہینڈ سیٹ اپریل تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
گوگل پلے ایڈیشن کے بارے میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایچ ٹی سی ایم 8 نئے فلپ کورز کے ساتھ سامنے آئے گا۔

جیسے کہ آپ اوپر دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تصویر میں کور پر آپ OLED ٹیکنالوجی والی سکرین دیکھ رہے ہیں جس پر وقت اور موسم کا حال نظر آرہا ہے۔
یہ ماننا کچھ مشکل ہے کہ ایچ ٹی سی اس کور کو نئے ایچ ٹی سی ون میں شامل کرے گا۔لگتا ایسے ہے کہ اس کور کو الگ سے خریدنا پڑے گا۔
ایچ ٹی سی 25 مارچ تک اس نئے ماڈل کو متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کہ بعد جلد ہی یہ سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
اس کی قیمت ابھی تک سامنے نہیں آئی، مگر امید ہے کہ اس کی قیمت 2013 کے ایچ ٹی سی ون ماڈل سے کم ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-10

More Technology Articles