New iPhone 6 launch date rumored

New IPhone 6 Launch Date Rumored

آئی فون 6کی مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں!

چائینہ کی جانب سے نئے آئی فون 6 کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت کے متعلق بھی افواہیں گردش کرنے لگیں۔اس کے علاوہ جو بات ابھی تک افواہوں کا حصہ بنی ہوئی ہے وہ اس کا 4.7- انچ سامنے کا گلاس پینل ہے ۔ نیچے دی گی تصویروں میں اس کا مقابلہ آئی فون 5 ایس سے کیا گیا ہے۔ یہ نیا گلاس پینل آئی فون 5 ایس کے گلاس پینل کے مقابلے میں کافی پتلا ہے۔

آئی فون 6 کی نئی تصاویر

آئی فون 6 کے سامنے کے گلاس کے کارنر گول ہیں۔

(جاری ہے)

اور یہ شاید اس کو آئی فون 6 کے دھاتی فریم میں فٹ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اب کی سامنے آنے والی افواہوں کے مطابق آئی فون 6 ، 15 ستمبر کو ریلیز ہوگا جبکہ اس سے پہلے بھی دو تاریخیں سامنے آئیں تھیں جو کہ 19 ستمبر اور 25 ستمبر تھیں۔
یہ بھی توقع ہے کہ سامنے آنے والی یہ ودنوں تاریخیں بھی درست ہوں۔ عین ممکن ہے کہ ایپل امریکہ سمیت کچھ ممالک میں 19 ستمبر کو اور کچھ ممالک جن میں چائنہ بھی سرِ فہرست ہوگا میں 25 ستمبر کو اپنا نیا اائی فون ریلیز کرے گا۔

قیمت کے لحاظ سے دیکھیں تو 4.7- انچ سکرین پر مشتمل یہ آئی فون بھی آئی فون 5 ایس کی طرح 851 ڈالر کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
5.5 انچ سکرین پر مشتمل آئی فون 6 ، آئی فون ائیر کے نام سے متعارف کروایا جائے گا۔اور یہ 16 جی بی سٹوریج کے ساتھ 965 ڈالر کی قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-04

More Technology Articles