Nike's Adapt BB auto-lacing basketball shoes
نائیک نے ایڈاپٹ بی بی آٹو لیسنگ باسکٹ بال شوز متعارف کرادئیے
ایڈاپٹ بی بی خود کار طور پر آپ کے پاؤں کے مطابق تسموں کو سیٹ کرتی ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے دائیں اور بائیں جوتے پر موجود دو بٹنوں سے پریشر کو خود بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک بٹن تسمے کسنے کے لیےاور دوسرا ڈھیلا کرنے کے لیےہے۔
(جاری ہے)
اگر آپ فزیکل بٹن کااستعمال نہ کرنا چاہیں تو ایڈاپٹ بی بی کی اینڈروئیڈ یا آئی او ایس موبائل ایپلی کیشن سے بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔
ایپلی کیشن میں موجود L یعنی لیفٹ اور R یعنی رائٹ کے لیبل پر سوائپ اپ کرنے سے تسمے زیادہ سخت ہو جاتے ہیں جبکہ سوائپ ڈاؤن کرنے سے یہ ڈھیلے ہو جاتے ہیں۔ایڈاپٹ بی بی آپ کے سمارٹ فون سے کنکٹ ہونے کے لیے بلوٹوتھ کا استعمال کرتی ہے۔ ایڈاپٹ بی بی کی موبائل ایپلی کیشن سے آپ سیٹنگز کو تبدیل کر سکتے ہیں، ایک ہی سیٹنگ کو بعد میں استعمال کے لیے محفوظ کر سکتے ہیں، ایل ای ڈی کی رنگت بدل سکتے ہیں اور جوتوں کی بیٹری کا سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔
نائیک کا کہنا ہے کہ ایک بار بیٹری چارج ہونے پر 14 دن تک دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت نہیں رہتی، تاہم اس کا انحصار جوتوں کےاستعمال پر ہے۔ نائیک کا کہنا ہے کہ یہ جوتے اتنے سمجھدار ہیں کہ اچانک بیٹری ختم نہیں ہونے دیتے بلکہ اتنی بیٹری بچا لیتے ہیں، جس سے آپ تسموں کا ڈھیلا کر کے جوتے اتارسکیں۔ جوتوں کی بیٹری چارج کرنے کے لیے نائیک جوتوں کےساتھ Qi وائرلیس میٹ بھی پیش کر رہا ہے۔ یہ جوتوں کو تین گھنٹےمیں مکمل طور پر چارج کر سکتی ہے۔
نائیک ان جوتوں میں وقت کے ساتھ ساتھ نئے فیچرز شامل کرتا رہے گا۔ یہ جوتے 17 فروری سے 350 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry