Nokia 5 and 3 go official with special edition Nokia 6 Arte Black

Nokia 5 And 3 Go Official With Special Edition Nokia 6 Arte Black

نوکیا نے نوکیا 5 اور 3 متعارف کرا دئیے

نوکیا نے چین میں نوکیا 6 متعارف کرانے کے کچھ عرصے بعد (تفصیلات اس صفحے پر) اپنے سمارٹ فونز ساری دنیا میں متعارف کرا دئیے ہیں۔ موبائل ورلڈ کانگرس میں نوکیا نے نوکیا 5 اور نوکیا 3 بھی لانچ کیے ہیں۔ یہ دونوں اینڈروئیڈ فونز ہیں اور نوکیا 6 کے ساتھ دوسری سہ ماہی میں ڈوئل سم اور سنگل سم ورژن میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔



نوکیا 6
یہ فون چین میں پہلے ہی لانچ کیا جا چکا ہے اس لیے اس کی قیمت اور دستیابی کی اطلاعات ہی نئی ہیں۔
یہ فون دوسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 230 یورو ہوگی۔ نوکیا نے اس سمارٹ فون کا ایک سپیشل ایڈیشن Nokia 6 Arte Black بھی متعارف کرایا ہے۔ اس ایڈیشن کی خاص بات پیانو بلیک فنشنگ اور اضافی میموری ہے ۔

(جاری ہے)

اس فون میں چینی ماڈل کی طرح 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج ہوسکتی ہے۔ عام ورژن میں 3 جی بی ریم / 32 جی بی سٹوریج ہوگی۔ Nokia 6 Arte Black کی قیمت 300 یورو ہے۔


نوکیا 5
سائز اور قیمت میں کم نوکیا 5 کو 190 یورو میں فروخت کیا جائے گا۔ ایلومینئم یونی باڈی کے ساتھ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 5.5 انچ ایچ ڈی ہے۔

نوکیا کا دعویٰ ہے کہ اس کے ڈسپلے کی برائٹ نیس 500nits ہوگی۔
نوکیا 5 میں بھی 6 کی طرح سنیپ ڈریگن 430 چپ سیٹ ہے۔ اس فون کی ریم اور سٹوریج تھوڑی کم یعنی 2 جی بی / 16 جی بی ہوگی۔ اس ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال ہوگیا۔ نوکیا کا کہنا ہے کہ وہ اس سمارٹ فون کے سافٹ وئیر کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔
نوکیا 5 کا مین کیمرہ 1.12µm پکسل، f/2.0 لینز، فیز ڈیٹیکشن، آٹو فوکس اور ڈوئل فلیش ٹون کے ساتھ 13 میگا پکسل کا ہے۔
ڈیوائس کا فرنٹ کیمرہ 8MP 84° ہے۔ گوگل کے وی پی کے مطابق اینڈروئیڈ نوکیاز میں گوگل مفت ڈرائیو سٹوریج بھی دے گا۔
نوکیا 5 میں 3ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور یہ تین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔


نوکیا 3
اس فون کی قیمت 140 یورو ہوگی۔ اس کی باڈی ہائی اینڈ لومیا فون کی طرح ہے۔

فون کی 5 انچ ایچ ڈی سکرین کی حفاظت کے لیے گوریلا گلاس بھی ہے۔ نوکیا کے مطابق اس فون کے ڈسپلے کی برائٹ نیس 450nits ہوگی۔ اس فون میں بھی اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال ہوگا۔
نوکیا 3 میں میڈیا ٹیک کا کواڈ کور پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
نوکیا 3 کا سیلفی کیمرہ بھی وہی 8 میگا پکسل کا ہے جو دوسری دونوں ڈیوائسز میں ہے جبکہ اس کا مین کیمرہ بھی 8 میگا پکسل ہے۔ اس فون میں سنگل ایل ای ڈی فلیش ہے۔
اس فون کی بیٹری 2650 ایم اے ایچ ہے۔ یہ فون دوسری سہ ماہی میں ہی تین رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

Nokia 5 and 3 go official with special edition Nokia 6 Arte Black
تاریخ اشاعت: 2017-02-27

More Technology Articles