Nokia 5 with 3GB RAM launched

Nokia 5 With 3GB RAM Launched

نوکیا نے بھارت میں 3 جی بی ریم کے ساتھ نوکیا 5 لانچ کردیا

نوکیا 5 کو اس سال جولائی میں لانچ کیا گیا تھا۔تاہم یہ فون صرف 2 جی بی ریم آپشن کے ساتھ ہی دستیاب تھا۔اب اس ڈیوائس کا 3 جی بی ورژن بھی لانچ کیا گیا ہے۔نیا ورژن میٹ بلیک اور ٹیمپرڈ بلیو رنگوں میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ یہ فون انڈیا میں فلپ کارٹ پر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)


یہ فون 13499 بھارتی روپے یا 210 امریکی ڈالر کی رعایتی قیمت پر پیش کیا جارہا ہے۔ یہ قیمت عام قیمت سے 1800 بھارتی روپے یا 27 ڈالر کم ہے۔
یاد رہے کہ اس فون میں صرف ریم کو ہی 2 جی بی سے 3 جی بی تک بڑھایا گیا ہے۔ اس کا باقی ہارڈ وئیر وہی ہے۔ ایچ ایم ڈی کا کہنا ہے کہ 14نومبر تک یہ فون فلپ کارٹ پر ہی دستیاب ہوگا۔ اس کے بعد اسے دوسرے ریٹیلر بھی فروخت کریں گے۔

Nokia 5 with 3GB RAM launched
تاریخ اشاعت: 2017-11-08

More Technology Articles