Nokia unveils two feature phones 150 and 150 Dual SIM

Nokia Unveils Two Feature Phones 150 And 150 Dual SIM

نوکیا نے 150 اور 150 ڈؤئل سم فیچر فونز متعارف کرا دئیے

مائیکروسافٹ کے دور کے بعد ایچ ایم ڈی گلوبل نے پہلے نوکیا فون متعارف کرا دئیے ہیں۔نوکیا 150 اور نوکیا 150 ڈوئل  سم سمارٹ فون نہیں بلکہ فیچر فونز ہیں۔
دونوں فونز کی قیمت  ٹیکسز اور سبسڈیز سے پہلے 26 ڈالر ہے۔ دونوں فون نوکیا 215 کا فالو اپ لگتےہیں یعنی دونوں فونز میں ایم پی تھری، ایف ایم ریڈیو اور  SLAM (این ایف سی کا متبادل)  کے ساتھ بلوٹوتھ بھی ہے۔

دونوں فونز  کا ٹاک ٹائم 22 گھنٹے اور سٹینڈ بائی ٹائم 31 دن ہے۔

(جاری ہے)


دونوں فونز میں بنیادی تفریحی فیچر جیسے پہلے سے انسٹال گیمز وغیرہ بھی ہے۔ فون میں فلیش کے ساتھ کیمرہ بھی ہے مگر وہ وی جی اے ہے۔
نوکیا 150 اور 150 ڈوئل سم کو 2017 کی پہلی سہ ماہی میں یورپ، ایشیا بحرالکاہل، بھارت، مشرق وسطیٰ اور افریقا میں متعارف کرایا جائے گا۔

ایچ ایم ڈی گلوبل اگلے ماہ ہونے والی ایم ڈبلیو سی میں اینڈروئیڈ سمارٹ فون یا ٹیبلٹ بھی متعارف کرا سکتا ہے.

Nokia unveils two feature phones 150 and 150 Dual SIM
تاریخ اشاعت: 2016-12-13

More Technology Articles