Nokia X2 has improved processor and storage

Nokia X2 Has Improved Processor And Storage

نوکیا کی اینڈرائیڈ فون فیملی میں مزید اضافہ

نوکیا نے حال ہی اپنی ایکس سیریز متعارف کروائی ہے جو کہ اینڈرائیڈ پر چلتی ہے اور گوگل کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے کے باوجود اس میں گوگل پلے سٹور نہیں ہے بلکہ نوکیا نے اپنا خود کا پلے سٹور متعارف کروایا ہے۔اسی نوکیا ایکس سیریز میں نیا اضافہ نوکیا ایکس 2 کے نام سے کیا گیا ہے۔جو بہت جلد مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


سامنے آنے والی اس نئے فون میں کوال کوم MSM8210 چپ، کواڈ کور ون، 1 جی بی ریم اور 4 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی سہولت کو متعارف کروایا گیا ہے۔


امید کی جا رہی ہے کہ ان تبدیلیوں کے ساتھ نوکیا ایکس 2 صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔کیونکہ نوکیا کی کوشش یہی ہے کہ کم سے کم قیمت کے فونز صارفین کو بہتر معیار کے ساتھ فراہم کئے جائیں۔ اس کے سابقہ ماڈل کی قیمت دس ہزار کے قریب رکھی گئی تھی، اس ماڈل کی قیمت بھی اسی رینج میں رکھی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-21

More Technology Articles