Nokia XL Released in india, coming soon to Pakistan

Nokia XL Released In India, Coming Soon To Pakistan

نوکیا کا نیا اینڈرائیڈ فون ’’نوکیا ایکس ایل ‘‘ فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا

نوکیا نے اس سال موبائل ورلڈ کانگریس میں اینڈرائیڈ پر چلنے والے اپنے تین سمارٹ فونز متعارف کروائے ہیں۔ نوکیا ایکس ، نوکیا ایکس پلس، نوکیا ایکس ایل۔کمپنی نے پہلے ہی نوکیا ایکس فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے اور اب حال ہی میں نوکیا ایکس ایل بھی بھارت میں متعارف کروا دیا گیا ہے، جو بہت جلد پاکستان میں بھی فروخت کیلے پیش کر دیا جائے گا۔
نوکیا ایکس ایل ، ایکس سیریز کا سب سے بڑا سمارٹ فون ہے جو کہ 196 ڈالر کی قیمت، یعنی 19500روپے کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔


نوکیا ایکس ایل آپ کے لیے 800x480 پکسل ریزولیشن کا 5 انچ ڈسپلے لے کر آرہا ہے۔نوکیا ایکس اور ایکس پلس کی طرح یہ بھی 1GHz ڈیول کور کوال کوم سنیپ دراگن 8225 چپ سیٹ پر مشتمل ہے۔اس ہینڈ سیٹ میں 768 ایم بی ریم بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پچھلا کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل جبکہ اگلا کیمرہ 2 میگا پکسل کے ساتھ سامنے آیا ہے۔

دو سم پر مشتمل یہ سمارٹ فونز 4 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ 32 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ پر مشتمل ہے۔
پاکستان میں اسکی فروخت کی حتمی تاریخ کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوا، لیکن چونکہ یہ بھارت میں ریلیز ہو گیا ہے اسلئے یہ کہنے میں حرج نہ ہوگا کہ اگلے چند ہفتوں میں یہ پاکستانی مارکیٹ میں بھی فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-19

More Technology Articles