nubia Z20 unveiled with two AMOLED displays and Snapdragon 855+
نوبیا نے دو ایمولیڈ ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ کے ساتھ نوبیا زیڈ 20 لانچ کر دیا
صارفین اس فون کی دونوں سکرینوں کو آزادانہ استعمال کر سکتے ہیں اور ان پر ایپس کو تیزی سے سوئچ کر سکتے ہیں۔اس فون کی رئیر سکرین آل ویز آن ڈسپلے کے طور پر کام کرتی ہے۔ اسے گیمز کے لیے بھی کسٹومائز کیا جا سکتاہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ پائی کے ساتھ نوبیا کا یو آئی 7.0 انسٹال ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ نوبیا نے اپنے فون میں ڈبل سکرین استعمال کی ہو۔ پچھلے سال نوبیا نے نوبیا ایکس متعارف کرایا تھا، جس میں یہ فنکشن تھا۔
نوبیا زیڈ 20 کی مین سکرین خمدار 6.42 انچ فل ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل کے ساتھ ہے۔
(جاری ہے)
یہ ٹاپ اور نیچے سے کم سےکم بیزل کے ساتھ ہے اور اس کے فرنٹ پر سیلفی کیمر ہ نہیں ہے۔
فون کا سیکنڈری ڈسپلے 5.1 انچ ایچ ڈی پلس ایمولیڈ پینل ہے۔ اس پینل سے صارفین ٹرپل کیمرہ ایرے سے سیلفی لے سکتے ہیں یا ویڈیو چیٹ کر سکتے ہیں۔اس فون کا پرائمری کیمرہ 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 585 سنسر ہے، فون کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرہ 16 میگا پکسل اورتیسرا کیمرہ 3X آپیٹکل زوم کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔ان کیمروں کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ یہ کیمرے 15fps پر 8K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
اس فون میں کوالکوم کا تازہ ترین سنیپ ڈریگن 855 پلس ایس او سی ، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 512 جی بی UFS 3.0 سٹوریج ہے۔اس فون میں 27W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اس فون کی چیسز کی سائیڈوں پر 2 فنگر پرنٹ سکینرز ہیں۔ یعنی آپ جس بھی ڈسپلے پر کام کر رہے ہونگے، وہاں پر فون انلاک کرنے کے لیے فنگرپرنٹ سکینر ہوگا۔فون کی سائیڈیں پریشر سینسی ٹیو ہیں ، جنہیں مختلف ٹاسک کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
زیڈ ٹی ای نوبیا زیڈ 20 سیاہ، نیلے اور نارنجی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ چین میں اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی باضابطہ فروخت کا آغاز 16 اگست سے شروع ہوگا۔عالمی مارکیٹ میں یہ ستمبر میں پیش کیا جائے گا۔اس کے 6 جی بی ریم/128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 3499 یوان یا 497 ڈالر ہے۔8 جی بی ریم/ 128 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 3699 یوان یا 525 ڈالر اور 8 جی بی ریم / 512 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 4199 یوان یا 596 ڈالر ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry