NVIDIA announces series of 65-inch 4K G-SYNC HDR monitors

NVIDIA Announces Series Of 65-inch 4K G-SYNC HDR Monitors

این ویڈیا نے بلٹ ان اینڈروئیڈ ٹی وی کے ساتھ 65 انچ 4K G-SYNC HDR مانیٹرز کا اعلان کر دیا

این ویڈیا نے گیمنگ مانیٹرز کی نئی سیریز کا اعلان کیا ہے۔ 65انچ ، 120Hz، 4K اور HDR کے ساتھ ان میں این ویڈیا کی G-SYNC ٹیکنالوجی بھی ہے۔اس کے علاوہ ان مانیٹرز میں بلٹ ان اینڈروئیڈ ٹی وی بھی ہے۔
بگ فارمیٹ گیمنگ ڈسپلے یا مختصراً بی ایف جی ڈی نامی ان مانیٹرز کو ایسر، اسوس اور ایچ پی کےاشتراک سے بنایا گیا ہے۔ این ویڈیا نے ان کا اعلان سی ای ایس 2018 میں گیا ہے۔


بی ایف جی ڈی میں 4K HDR پینل کے ساتھ فل ایرے بیک لائٹنگ، 1000-nits پیک برائٹ نیس اور ایچ ڈی آر کانٹنٹ کےلیے DCI-P3کوریج بھی ہے۔ گیمنگ کے لیے اس مانیٹر میں G-SYNC کے ساتھ 120Hz ریفریش ریٹ ہے۔
اس مانیٹر میں اینڈروئیڈ ٹی وی (جسے این ویڈیا نے Shield کا نام دیا ہے) کی سپورٹ بھی ہے، جس سے صارفین اسے بغیر کسی دوسری ڈیوائس سے کنکٹ کیے اس پر براہ راست نیٹ فلکس اور یوٹیوب دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

صارفین اس مانیٹر پر گیمز ڈاؤن لوڈ اور براہ راست پلے کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس پر این ویڈیا کے GameStreamکلاؤڈ سٹریم ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
یہ ڈسپلے وائرلیس ریموٹ اور گوگل اسسٹنٹ کے حامل گیم کنٹرولر کے ساتھ آتے ہیں۔ اگر چہ ٹی وی نہیں بلکہ مانیٹر ہیں لیکن انہیں ٹیبل پر مانیٹر کی طرح استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔ انہیں لیونگ روم میں ٹی وی طرح ہی نصب کیا جا سکتا ہے۔ یہ مانیٹر ٹی وی کانٹنٹ سٹریمنگ اور گیمنگ کے شائقین کے لیے زبردست ہے۔ان کی قیمتوں اور دستیابی کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-09

More Technology Articles