Official image of Amazon phone emerges

Official Image Of Amazon Phone Emerges

ایمازون فون کی تصویریں منظرِ عام پر آگئیں

ایمازون کے تیار کردہ فون کی تصویریں منظرِ عام پر آگئے ہیں، کچھ ہفتے پہلے بھی ایمازون فون کی کچھ تصویریں سامنے آئیں تھیں ۔ جن میں فون کے بٹن، سم سلوٹ، کو دکھایا گیا تھا جو کہ اب کی سامنے آنے والی تصویروں سے کافی مماثلت رکھتیں ہیں۔
دکھائی گئیں تصویروں میں فون کسی حد تک آئی فون سے ملتا جلتا لگتا ہے خاص طور پر آئی فون 5 ایس جیسا۔

(جاری ہے)

اور ڈسپلے کے نیچے بٹن سے اس کے مشاہبت سامسنگ کے گلیکسی ایس سیریز سے بھی ملتی ہے۔


ایمازون کا یہ سمارٹ فون 4.7 انچ 720 پی ڈسپلے، کوال کور سنیپ ڈراگن ایس او سی کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو، 2 جی بی ریم، اور 3D یوزر انٹرفیس کے لیے چھ کیمرہ موڈیول پر مشتمل ہوگا۔اس میں موڈیفائیڈ اینڈرائیڈ کا آپریٹنگ سسٹم ہوگا اور ایمازون کا اپنا تخلیق کردہ ایپ سٹور کام کرے گا۔
ایمازون اس سال کی تیسری سہ ماہی میں اپنا سمارٹ فون لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-02

More Technology Articles