OnePlus 2 ditches the invite system permanently on December 5

OnePlus 2 Ditches The Invite System Permanently On December 5

ون پلس 2 اب انوائٹ فری ہوگیا

ون پلس 2 کو متعارف کراتے ہوئے کمپنی نے موبائل خریدنے کےلیے دعوت ناموں کو لازمی قرار دیا تھا، جس سے ون پلس 2 کو پسند کرنے والے صارفین کے چہرے کافی مرجھائے بھی تھے۔تاہم اب 5 دسمبر سے ون پلس 2 کو خریدنے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کمپنی کے اس فیصلے سے لگتا ہے کہ کمپنی اب اس سمارٹ فون کو زیادہ بڑے پیمانے پر بنانے کے قابل ہو گئی ہے، اس کے علاوہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کمپنی کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہو۔

(جاری ہے)

آج کل لوگ اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے نت نئی سہولیات دیتے ہیں، جبکہ ون پلس کا فون جب تک دعوت نامہ نہ ملے خریدا نہیں جا سکتا تھا، جس ے صارفین کو کافی مشکل ہو رہی تھی۔
5دسمبر سے 7 دسمبر کے دوران ون پلس نے اپنا سمارٹ فون ون پلس ایکس بھی بغیر دعوت نامے کے فروخت کے لیے پیش کرے گی ۔اس کے بعد فون مستقل طور پر انوائٹ فری ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-04

More Technology Articles