OnePlus 3T is official with Snapdragon 821

OnePlus 3T Is Official With Snapdragon 821

سنیپ ڈریگن 821 کے ساتھ ون پلس 3 ٹی لانچ کر دیا گیا

ون پلس نے ون پلس 3 ٹی بھی لانچ کر دیا ہے۔ دیکھنے میں یہ ون پلس 3 جیسا ہی ہے۔ اس کی پیمائش بھی بالکل وہی ہے لیکن اسے ایک نئے کلر آپشن ”گن میٹل“ میں بھی  متعارف کرایا گیا ہے۔فون کے اندر کچھ چیزیں بھی تبدیل کی گئیں ہیں۔ سنیپ ڈریگن 821 کے ساتھ اس فون کو 2سٹوریج آپشنز ، 64 جی بی اور 128 جی بی میں متعارف کرایا گیا ہے ، دونوں سٹوریج UFS 2.0 ہیں۔
فون کا رئیر کیمرہ تو وہی ہے جو ون پلس 3 کا تھا تاہم سکریچ پروٹیکشن کے لیے سفائر کرسٹل کور شامل کیا گیا ہے جبکہ سیلفی کیمرے کی ریزولوشن کافی زیادہ بڑھا دی گئی ہے۔

ون پلس 3 میں 8 میگا پکسل سونی سنسر تھا ون پلس 3 میں 16 میگا پکسل سام سنگ 3P8SP  سنسرہے تاہم اپرچر وہی f/2.0 ہے جبکہ پکسل سائز 1.4 این ایم سے کم ہو کر 1.0 این ایم ہوگیا ہے۔ سیلفی کیمرہ میں نہ صرف فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کا فیچر ہے بلکہ 30fps پر 1080pویڈیو ریکارڈنگ کی سپورٹ بھی ہے۔

(جاری ہے)


ون پلس 3 ٹی کی بیٹری 3400 ایم اے ایچ کی ہے جو ون پلس 3 سے 400 ایم اے ایچ زیادہ ہے۔

20واٹ ون پلس ڈیش چارج کی سپورٹ اس فون میں بھی ہے، جس سے فون آدھے گھنٹے کی چارجنگ کے بعد پورا دن چل سکتا ہے۔
3ٹی میں نوگٹ کی بجائے وہی اینڈروئیڈ مارش میلو انسٹال ہے۔ یہ فون 22 نومبر کو گن میٹل اور سوفٹ گولڈ رنگوں میں شمالی امریکا میں دستیاب ہوگا۔ 28 نومبر کو اسے دوسرے ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت ون پلس 3 سے تقریباً 40 ڈالر زیادہ یعنی 439 ڈالر (64 جی بی ورژن ) اور 479 ڈالر (128 جی بی ورژن) ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-16

More Technology Articles