OnePlus 7 Pro official with 48MP triple cam, 6.67" 90Hz display and Warp Charge
48 میگا پکسل ٹرپل کیمرہ کے ساتھ ون پلس 7 پرو لانچ کر دیا گیا
ون پلس نے نئے ڈسپلے کو Fluid AMOLED کا نام دیا ہے۔ نئے 6.67 انچ پینل کی ریزولوشن کیو ایچ ڈی پلس ہے اور اس کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔ فون کا یوزر انٹرفیس بہترین اینی میشن کوالٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی کوالٹی ایچ ڈی آر 10+ رنگ ظاہر کرتا ہے۔
ون پلس 7 پرو میں 16 میگا پکسل پاپ اپ سیلفی کیمرہ ہے۔اس فون کے پاپ اپ میکنیزم کو 3 لاکھ بار چیک کیا جاچکا ہے۔ فون کا ایکسلرومیٹر فون کے نیچے ہونے پر فوراً ہی پاپ اپ سیلفی کیمرے کو بند کر دیتا ہے کہ تاکہ فون کا کیمرہ محفوظ رہے۔
فون کی بیک پر کمپنی کا پہلا ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
(جاری ہے)
اس میں مین کیمرہ 1/2” Sony IMX586 سنسر اور 0.8µm پکسل سائز کے ساتھ 48 میگا پکسل کا ہے۔
اس میں f/1.6 برائٹ اپرچر، او آئی ایس اور ای آئی ایس فیچرز ہیں۔ نیا الٹرا شوٹ فیچر ایچ ڈی آر پلس ( ملٹی فریم سٹیکنگ ) کو یقینی بناتا ہے۔ یہ کیمرے کو 4 گنا کم روشنی میں بھی تصویر بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس فون میں ”سپر ریزولوشن“ کا فیچر بھی ہے۔فون کا 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ f/2.4 لینز اور1.0µm پکسل سائز 3 گنا زوم (74 ایم ایم فوکل لینتھ) فراہم کرتا ہے۔فون کا تیسرا کیمرہ 16 میگا پکسل (13mm, 117°) کا ہے۔فون کا رئیر کیمرہ 4K/60fps ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اس میں دو سلوموشن موڈز 1080p/240fps اور 720p/480fps ہیں۔ اس کے علاوہ کیمرے میں ایل ای ڈ ی فلیش اور لیزر آٹو فوکس بھی ہے۔
ون پلس نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کو بھی بہتر کیا ہے۔ اس میں تیسری نسل کا سنسر اور نئی لینز اسمبلی نصب کی گئی ہے۔ بہتر سافٹ وئیر کے ساتھ مل کر یہ ریڈر زیادہ تیزی سے فون کو انلاک کرتا ہے۔
ون پلس نے ڈولبی کے ساتھ مل کر 7 پرو کے لیے خصوصی سٹیریو سپیکر ڈویلپ کیے ہیں۔ فون میں اب بھی 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک نہیں ہے لیکن کمپنی نے اگلی نسل کا بلوٹوتھ ہیڈفون متعارف کرایا ہے۔
ون پلس 7 پرو میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ ہے۔ چپ سیٹ میں ٹھنڈک ے لیے 10 لیئر ویپور چیمبر ہے۔ فون میں 12 جی بی تک کی ریم اور 256 جی بی تک کی سٹوریج ہے۔فون میں جو انٹرنل سٹوریج ہے وہ UFS 3.0 ہے ۔ اس کی کارکردگی پچھلی نسل کی UFS 2.1 کے مقابلے میں 78 فیصد بہتر ہے۔حقیقت میں تو ون پلس 7 پرو وہ پہلا فون ہے جس میں UFS 3.0 شامل کی گئی ہے۔
فون میں نئے Warp Charge 30 (5V/6A) سپورٹ کے ساتھ 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ Warp Charge فون کا درجہ حرارت کنٹرول کرتی ہے اور چپ سیٹ کو ٹھنڈک فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ون پلس 7 پرو میں آپ چارجنگ کے دوران بھی گیم کھیل سکتے ہیں، یہ فون گرم نہیں ہوگا۔
فون کے میٹل فریم نے اس کے فرنٹ اور بیک پر موجود خمدار گوریلا گلاس 5 کو جکڑا ہوا ہے۔
یہ فون 17 مئی سے امریکا میں ٹی -موبائل پر دستیاب ہوگا۔ اس کے بعد اسے کینیڈا، کئی یورپی ممالک، بھارت، چین اور ہانگ کانگ میں جاری کیا جائے گا۔
امریکا میں اس فون کے 6 جی بی / 128 جی بی مرر گرے رنگ کے ماڈل کی قیمت 670 ڈالر ، 8 جی بی / 256 جی بی مررگرے اور نیبولا بلیو رنگ کے ماڈل کی قیمت 700 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی نیبولا رنگ کے ماڈل کی قیمت 750 ڈالر ہے۔
فون کے ساتھ دستیاب نئے بلٹس وائرلیس 2 (Bullets Wireless 2) ہیڈ فونز میں aptX HD سپورٹ ہے۔ ون پلس کا کہنا ہے کہ یہ وائرڈ کنکشن جیسی آڈیو کوالٹی فراہم کرتا ہے۔اس ہیڈ فون میں Warp Charge کی اپنی سپورٹ ہے، جس سے اس کا چارجنگ ٹائم دوگنا تیز رفتار ہو جاتا ہے۔ بلوٹوتھ کو 10 منٹ تک چارج کر کے 10 گھنٹے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ مکمل چارج کرنے پر اسے 14 گھنٹے استعمال کیا جا سکتا ہے۔بلٹس وائرلیس 2 کی قیمت 100 ڈالر ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry