Oppo A57 gets announced in China

Oppo A57 Gets Announced In China

اوپو نے چین میں اوپو اے 57 متعارف کرادیا

اوپو نے چین میں ایک نیا مڈرینج سمارٹ فون اے 57 لانچ کر دیا ہے۔ گولڈ اور روز گولڈ میٹل کیسنگ اور خم دار 2.5Dخم دار گلاس کے ساتھ اس فون کی سکرین 5.2 انچ (720p)کی ہے۔ اس فون کا مین کیمرہ f/2.2 اپرچر، فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ f/2.0اپرچر اور 1.12nm پکسل کے ساتھ 16 میگا پکسل ہے۔
اس فون میں 1.4 گیگا ہرٹز اوکٹا کور کورٹیکس-اے 53 پروسیسر کے ساتھ کوالکوم سنیپ ڈریگن 435 چپ سیٹ اور ایڈرینو 505 جی پی یو ہے ۔

(جاری ہے)

فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔ ایل ٹی ای سپورٹ کے ساتھ فون میں 2900 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو کے ساتھ فون میں اوپو کا ColorOS 3.0 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ فون کی پیمائش 149.1 x 72.9 x 7.65 ملی میٹر اور وزن 147 گرام ہے۔
چین میں یہ فون 12 دسمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 1599 یوان یا 231 ڈالرہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس فون کو کسی دوسری مارکیٹ میں بھی لانچ کیا جائے گا یا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-25

More Technology Articles