Oppo A79 debuts with 18:9 OLED display

Oppo A79 Debuts With 18:9 OLED Display

اوپو نے 18:9 او ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ اوپو اے 79 متعارف کرا دیا

اوپو نے اپنے مناسب قیمت کے سمارٹ فونز میں ایک نئے سمارٹ فون کا اضافہ کر دیا ہے۔ اوپو اے 79 کی سکرین اور ڈیزائن بلکل ہی آر 11 ایس فلیگ شپ جیسا ہے لیکن فون کے اندر ہارڈ وئیر کافی مختلف ہے ۔اس فون کے 6 انچ او ایل سی ڈی ڈسپلے کی ریزولوشن 2180 x 1080پکسل ہے جبکہ ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ٹاپ سے نیچے بیزل کافی کم کی گئی ہے، جس کی وجہ سے سکرین ٹو باڈی ریشو بہت زیادہ ہوگئی ہے۔


اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 23 چپ سیٹ کے ساتھ 2.5 گیگا ہرٹز اوکٹا کور کورٹیکس اے 53 سی پی یو،4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے فون کی سٹوریج کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔اس فون کی 3000 بیٹری VOOC چارج کو سپورٹ کرتی ہے، جس سے اے 79 کو بہت تیزی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
اوپو اے 79 میں فرنٹ اور بیک پر دونوں ہی کیمرے 16 میگا پکسل کےہیں لیکن بیک کیمرے کا اپرچر کافی بہتر ہے۔ بیک کیمرے کے نیچے ہی فون میں فنگر پرنٹ سکینر شامل کیا گیا ہے۔
اوپو اے 79 میں اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ پر اوپو کا اپنا کسٹومائزد Color OS3.2 انسٹال ہے۔اس فون کی فروخت کاآغاز 1 دسمبر سے ہوگا۔ اس فون کی قیمت 2399 یوان یا 360 ڈالر ہے۔ اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کیا جائے گا۔

Oppo A79 debuts with 18:9 OLED display
تاریخ اشاعت: 2017-11-25

More Technology Articles