Oppo A83 announced with 13MP camera

Oppo A83 Announced With 13MP Camera

اوپو نے 5.7 انچ ڈسپلے اور 13 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ اوپو اے 83 کا اعلان کر دیا

اوپو نے اے 75 اور اے 75 ایس کا اعلان کرنے کے بعد ایک اور سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ اے 83 نام کی اس ڈیوائس میں اوکٹا کور 2.5 گیگا ہرٹز پروسیسراور 5.7 انچ ڈسپلے ہے۔ ڈسپلے کی ریزولوشن 720x1440 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔
فون میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

فون کی پیمائش 150.5 × 73.1 × 7.7ملی میٹر اور وزن 143 گرام ہے۔فون میں اینڈروئیڈ 7.1 انسٹال ہے ۔ فون کی بیٹری 3090 ایم اےایچ ہے۔
اوپو اے 83 میں چہرہ شناخت کرنے کا فیچر بھی ہے۔ اوپو کا دعویٰ ہے کہ یہ فون کو 0.18 سیکنڈ میں ان لاک کر سکتا ہے۔یہ فون شیمپین گولڈ اور سیاہ رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کی قیمت 1399 یوان یا 215 ڈالر ہے۔ اسے 29دسمبر کو چین میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-26

More Technology Articles