Oppo F3 Plus and F3 selfie experts announced

Oppo F3 Plus And F3 Selfie Experts Announced

اوپو نے ایف 3 پلس اور ایف 3 متعارف کرادیا

اوپو نے ایف 3 پلس اور اس کے چھوٹے ورژن ایف 3 کو متعارف کرا دیا ہے۔ بہترین فرنٹ کیمرے کے ساتھ یہ اوپو کی سیلفی ایکسپرٹ سیریز کے سمارٹ فون ہیں۔
ایف 3 پلس 6 سڑنگ اینٹینا پیٹرن کے ساتھ ایک یونی باڈی ایلومینیم ڈیزائن فون ہے۔ ایف 3 پلس میں 1/3 انچ سنسر اور f2.0اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل ریزولوشن کا سیلفی کیمرہ اور ایف 3میں وائیڈ اینگل لینز کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے ۔

سیلفی میں بہترین ایفکٹس شامل کرنے کے لیے فون کی کیمرہ ایپ میں Beautify 4.0 موڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔
ایف 3 پلس فون کا رئیر کیمرہ 1.4 مائیکرون پکسل، 120 ڈگری وائیڈ اینگل لینز، f1.7اپرچر، اور ڈوئل PDAF کے ساتھ کے ساتھ 1/2.8 انچ سونی IMX398 16 میگا پکسل ہے۔
فون کے دوسرے ہارڈ وئیر میں 6.0 انچ 1080p IPS LCD، کوالکوم سنیپ ڈریگن 653 پروسیسر، 4 جی بی ریم، 64 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج، VOOC فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور فنگر پرنٹ سنسر شامل ہے۔

(جاری ہے)

فون مین اینڈروئیڈ 6.0 کے ساتھ اوپو کا ColorOS 3.0 انسٹال ہے۔
اوپو ایف 3 پلس کی قیمت بھارت میں 30990 بھارتی روپے یا 473 ڈالر ہے۔
اوپو نے ایف 3 کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کی۔ ایف 3 کی سکرین 5.5 انچ کی ہے۔ اس کی فرنٹ پر بھی ڈوئل فیسنگ کیمرہ ہے اور اسے مئی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Oppo F3 Plus and F3 selfie experts announced
تاریخ اشاعت: 2017-03-24

More Technology Articles