Oppo F5 Youth goes official with 16MP selfie camera

Oppo F5 Youth Goes Official With 16MP Selfie Camera

16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے ساتھ اوپو ایف 5 یوتھ متعارف کرا دیا گیا

اوپو نے ایف 5 (F5) کا ایک اور سستا مڈ رینج ورژن متعارف کرا دیا ہے۔اوپو ایف 5 یوتھ(Oppo F5 Youth) میں اوپو نے اس فون میں کم سے کم بیزل کے ساتھ 6 انچ 18:9 ڈسپلے اور فل ایچ ڈی پلس (FHD+) یعنی 2160x1080 پکسل ریزولوشن کو برقرار رکھا ہے لیکن کیمرہ سیٹ اپ کم درجے کا ہے۔
اوپو ایف 5 میں بھی وہی میڈیا ٹیک ہیلیو پی 23 چپ سیٹ ہے جو ریگولر ایف 5 میں ہے۔اس میں اوکٹاکور کورٹیکس اے -53 سی پی یو اور ARM Mali G71 MP2 GPU ہے لیکن اس کی ریم کم کر کے 3 جی بی کر دی گئی ہے۔

فون کی سٹوریج 32 جی بی ہے لیکن اس میں مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے، جس سے میموری کو بڑھایا جا سکتا ہے۔مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ کے علاوہ بھی اس میں دو نینو سم سلاٹس ہیں۔یعنی اب آپ کو فون کی میموری بڑھانے کے لیے ایک فون لائن قربان کرنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)


اس فون کے رئیر کیمرے میں 13 میگا پکسل سنسر اور f/2.2 لینز ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ میں 16 میگا پکسل سنسر اور تیز رفتار f/2.0 اپرچر ہے۔

فون کے بیک پر ایل ای ڈی فلیش ہے جبکہ فرنٹ کیمرے کے لیے سکرین فلیش کا فیچر ہے، جس سے سکرین کی چمک بڑھ کر آپ کے چہرے کو روشن کر سکتی ہے۔
اوپو ایف 5 میں Color OS 3.2 ہے جسے اینڈروئیڈ 7.1 کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ اس میں 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو ریگولر ایف 5 جتنی ہی ہے۔اس فو ن کی بیک پرفنگر پرنٹ سنسر بھی ہے لیکن یہ چہرے سے بھی فون کو لاک اور ان لاک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔اس فون کی قیمت 13990 فلپائنی پیسو یا 275 ڈالر ہے۔یہ فون فلپائن میں سیاہ اورسنہرے رنگوں میں دستیاب ہے۔

Oppo F5 Youth goes official with 16MP selfie camera
تاریخ اشاعت: 2017-11-25

More Technology Articles