Oppo F7 comes with 25MP smart selfie camera

Oppo F7 Comes With 25MP Smart Selfie Camera

25 میگا پکسل سمارٹ سیلفی کیمرہ کے ساتھ اوپو ایف 7 جاری کر دیا گیا

اوپو نے اوپو ایف 7 کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ 6.23 انچ 2280x1080 پکسل ایل سی ڈی سکرین کی ایسپکٹ ریشو 19:9 ہے۔
اس فون کی فروخت میں اس کا25 میگا پکسل f/2.0 اپرچر کا سیلفی کیمرہ اہم کردار ادا کرے گا۔یہ فرنٹ کیمرہ ایچ ڈی آر کی قابلیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت سے کیمرہ پتا چلا سکتا ہے کہ سیلفی لینے والا مرد ہے یا عورت ۔ اس کے بعد اسی حساب سے فیچر مہیا کرتا ہے۔

اگر ایک تصویر میں مرد اور عورت اکھٹے ہوں تب یہ کیمرہ دونوں کی الگ الگ شناخت کر سکتا ہے۔فون میں Vivid موڈ بھی ہےاور اس میں صارفین کے لیے AR Stickers بھی ہیں۔سیلفی کیمرہ چہرے کی شناخت کے فون کا لاک اوپن کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔فون کا سافٹ وئیر چہرے کے 128 شناختی پوائنٹس سے آپ کا چہرہ شناخت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ کی آنکھیں بند ہوں تو بھی یہ فون کا لاک نہیں کھولتا۔


اوپو ایف 7 میں میڈیا ٹیک پی 60 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو ہے، جس کی کلاک سپیڈ 2.0 گیگا ہرٹز ہے۔ فون میں 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی سٹوریج ہے۔اس فون کی 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری میں کوئیک چارجنگ کے لیے VOOC سپورٹ نہیں ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے، اس پر اوپو بہت زیادہ کسٹومائزڈ ColorOS 5.0 انسٹال کیا ہے۔
اوپو ایف 7 بھارت میں 9 اپریل سے صرف فلپ کارٹ پر فروخت ہوگا۔ اس کے 4 جی بی ماڈل کی قیمت 21990 بھارتی روپے یا 273 یورو اور 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 26990 بھارتی روپے یا 336 یورو ہے۔

Oppo F7 comes with 25MP smart selfie camera
تاریخ اشاعت: 2018-03-26

More Technology Articles