Oppo folding smartphone prototype

Oppo Folding Smartphone Prototype

اوپو کے فولڈنگ سمارٹ فون کا پروٹوٹائپ سامنے آگیا

ابھی تک صر ف بڑی کمپنیوں کی طرف سے فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کرانے کی خبریں آ رہی تھیں۔ سام سنگ بھی اگلے سال گلیکسی ایکس متعارف کرا سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 4K اور لچکدار ہوگا۔ ایل جی بھی فولڈنگ ڈسپلے ٹی وی متعارف کرا چکا ہے۔ تاہم اب سام سنگ اور ایل جی کو ایک اور کمپنی سے فولڈنگ سمارٹ فون لانچ کرنے کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔اوپو کی طرف سے بھی اب فولڈنگ سمارٹ فون متعارف کرانے کی اطلاعات آ گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک پروٹو ٹائپ کی تصویر بھی لیک ہوئی ہیں۔
آج سے دس سال پہلے تک فولڈنگ موبائل کافی عام تھے مگر ٹچ سکرین موبائل عام ہونے کے ساتھ ہی فولڈنگ موبائل کا رواج بھی کم ہوتا گیا۔ اب فولڈنگ سمارٹ کا زمانہ کچھ مختلف ہے۔ اب جو فولڈنگ سمارٹ فون آئیں گے وہ ماضی کے فولڈنگ فونز سے مختلف ہونگے۔
اوپو کے فولڈنگ سمارٹ فون پروٹو ٹائپ کی تصویر کے علاوہ ابھی مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔تصویر میں نظر والی ڈیوائس فیبلٹ معلوم ہو رہی ہے۔ اس ڈیوائس کو فولڈ کر کے آرام سے جیب میں رکھا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-26

More Technology Articles