OPPO officially announces the R11s and R11s Plus

OPPO Officially Announces The R11s And R11s Plus

اوپو نے باضابطہ طور پر 6 انچ FHD+ڈسپلے کے ساتھ R11sاور R11s Plus کا اعلان کر دیا

چینی سمارٹ فون ساز کمپنی اوپو نے اپنے دو نئے سمارٹ فون اوپو R11s اور R11s Plusمتعارف کرا دئیے ہیں۔ ان دونوں سمارٹ فونز کے ہارڈ وئیر اور ڈیزائن میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔ ان دونوں ڈیوائسز میں جو بڑا فرق ہے وہ ریم کا ہے۔ R11s میں 4 جی بی ریم ہے جبکہ R11s Plus میں 6 جی بی ریم ہے۔
اوپو آر11 ایس اور اوپو آر 11 ایس پلس میں سنیپ ڈریگن 660 سی پی یو، 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔


ان ڈیوائس کے 6.01 انچ ایمولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن FHD+ (2,160 x 1080پکسل)ہے۔ڈسپلے کے پروٹیکشن کے لیے ان پر گوریلا گلاس 5 استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ڈیوائسز میں 20 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے جو مصنوعی ذہانت سے آپ کی سیلفیز کو زیادہ خوبصورت بناتا ہے۔دونوں ڈیوائسز کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں سے ایک کیمرہ 16 میگا پکسل اور دوسرا کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔

دونوں ہی کیمروں کا اپرچر f/1.7 ہے۔
یہ دونوں فون 10 نومبر کو فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔ انہیں سرخ، سیاہ اور شیمپئن رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔شیمپئن اور سیاہ رنگ کے اوپو آر 11 ایس کی قیمت 2999 یوان یا 450 ڈالر جبکہ سرخ رنگ کے ورژن کی قیمت 3199 یوان یا 482 ڈالر ہے۔ اوپو آر 11 ایس پلس کی قیمت 3699 یوان یا 560 ڈالر ہے۔

OPPO officially announces the R11s and R11s Plus
تاریخ اشاعت: 2017-11-04

More Technology Articles