Oppo R11 Plus officially unveiled

Oppo R11 Plus Officially Unveiled

اوپو نے 6 انچ ایمولیڈ سکرین کے ساتھ اوپو آر 11 پلس کو لانچ کر دیا

اوپو نےآر 11 کے ساتھ آر 11 پلس بھی متعارف کرا دیا ہے۔دونوں ماڈلز میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔ اوپو آر 11 پلس کا ڈسپلے 6 انچ ایمولیڈ 1080p ہے۔ اس فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری شامل کی گئی ہے، جسے VOOCفلیش چارجنگ سے تیزی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس آر 11 کی سکرین 5.5 انچ اور بیٹری 3000 ایم اے ایچ ہے، آر 11 میں بھی VOOCسپورٹ ہے۔

(جاری ہے)


آر 11 پلس کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں سے ایک کیمرہ 16 میگا پکسل جبکہ دوسرا کیمرہ 20 میگا پکسل ہے۔بیک کیمرہ سیٹ اپ سے 4K ویڈیو بھی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔آر 11 پلس کی فرنٹ پر بھی 20 میگا پکسل کا زبردست سیلفی کیمرہ ہےجو بہت سے ایفکٹس کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس یونی باڈی میٹل فون کی موٹائی 7.8 ملی میٹر اور وزن 188 گرام ہے۔
اوپو نے بھی اس فون کی دستیابی اور قیمت کے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-09

More Technology Articles