Oppo R7 Plus high end version is official with 4GB RAM and 64GB ROM

Oppo R7 Plus High End Version Is Official With 4GB RAM And 64GB ROM

اوپو آر7 پلس ہائی اینڈ ورژن

7 ماہ پہلے اوپو آر 7 اور آر 7 پلس متعارف کرانے کے بعد اوپو نے آر 7 پلس کے ہائی اینڈ ورژن کا اعلان کیا ہے۔یہ انٹرنیشنل ڈیوائس ابھی صرف چائنہ یونی کارن کے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔چینی ویب سائٹ نے اس کے پری آرڈر لینے شروع کر دئیے، اس ماہ کے آخر تک اسے باقاعدہ متعارف کرایا جائے گا۔
ہارڈ وئیر کے معاملے میں اس ڈیوائس اور اوپو آر 7 پلس میں بہت سی مماثلتیں ہیں۔

سب سے بڑا فرق ریم اور روم کا ہے۔ اس ڈیوائس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہےجبکہ پچھلے ورژن میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج تھی۔
آر7پلس ہائی اینڈ کے بقیہ ہارڈ وئیر میں 6 انچ ایمولڈ ڈسپلے،1080 x 1920 ریزولوشناور 2 ڈی آرک گلاس کے علاوہ سنیپ ڈریگن 615 چپ کے ساتھ 1.5 گیگا ہرٹز اوکٹاکور سی پی یو اور ایڈرینو 405 جی پی یو ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کے چینی ماڈل میں میڈیا ٹیک MT6795ایس او سی کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو ہے۔ڈیوائس میں فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔
ہائی اینڈ ماڈل میں 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ ڈیوائس کی بیٹری 4100 ایم اے ایچ کی ہےجبکہ VOOC Rapid Charge کی بدولت چند منٹ بیٹری چارج کر کے چند گھنٹے تک فون کو چلایا جا سکتا ہے۔ڈیوائس میں ہائی بریڈ سم سلاٹ بھی ہے، جسے مائیکروایس ڈی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس ڈیوائس میں 4 جی ایل ٹی ای، 3 جی، وائی فائی، بلوٹوتھ 4.0، جی پی ایس، یوایس بی او ٹی جی کنکٹیویٹی کی سپورٹ شامل ہے۔ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 5.1 پر کلر او ایس 2.1 انسٹال ہے۔
میٹل آر 7 پلس ہائی اینڈ سمارٹ فون 7.75 ملی میٹر چوڑا اور 192 گرام وزنی ہے۔چائنا یونی کارن ورژن کی قیمت 515 ڈالر ہے۔

Oppo R7 Plus high end version is official with 4GB RAM and 64GB ROM
تاریخ اشاعت: 2015-12-09

More Technology Articles