Oppo R7 plus R7 lite and Mirror5 launched in Lahore

Oppo R7 Plus R7 Lite And Mirror5 Launched In Lahore

OPPO نے پاکستان میں جدید مگر انتہائی کم قیمت سمارٹ فونزکے تین ماڈلز متعارف کروادیے

تیزی سے پھیلتے ہو ئےبین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈOPPO نے پاکستان میں پہلی بار اپنے اسمارٹ فونز کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں OPPOنے اپنے تین نئے ماڈلز R7plus،R7 lite, اور MIRROR 5 متعارف کروائے۔آر 7 لائٹ کی قیمت 29990، آر 7 پلس کی قیمت 39990 اور مرر 5 کی قیمت29990 ہے.
OPPO نے اس تقریب کا انعقاد مشہور فیشن ڈیزائنر منیب نواز اورشیزا حسن کے ساتھ ملکر کیا جنہوں نے تقریب کے دوران اپنے ڈیزائن کئے گئے ملبوسات کی رونمائی بھی کی ۔

اس پرکشش تقریب میں مشہور شخصیات اورموبائل اور ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔OPPO نے اس تقریب میں نہ صرف نئے اسمارٹ فونز متعارف کروائے بلکہ ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے موبائل فون ڈیلرز کی جانب سے نئے ماڈلز متعارف کرانے پر پزیرائی بھی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

OPPO نے اسمارٹ فونز کی رونمائی پر 3D پروجیکشن اور ہولو گرافک کا بھی مظاہرہ کیا گیا جو کہ انڈسٹری میں اپنی طرزکی پہلی کاوش ہے۔



اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے OPPO موبائلزپاکستان کے سی ای او جناب لانگ گینگ نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم پاکستان میں OPPO کے نئے ماڈلز متعارف کروا رہے ہیں ۔ ہمیں پاکستان میں بہت مثبت ردعمل ملا ہے یہی وجہ ہے کہ OPPO مستقبل میں اپنے نئے ماڈلز متعارف کرواتا رہے گا جو کہ پاکستان میں چا ئنہ کی جانب سے سرمایہ کاری ہوگی ۔

برانڈایگزیکٹو ڈائریکٹرر جناب فخرعبداللہ نے کہا کہ OPPOموبائل کے ساتھ منسلک ہونا میرے لیئے قابل فخر ہے۔
عوام کے پرجوش اور مثبت ردعمل پر ہمیں انتہائی مسرت ہے ۔نئے متعارف کروائے جانے والے اسمارٹ فونز کے ماڈلز جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور موبائل اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کیلئے بہترین انتخاب ہے۔

ان تین نئے اسمارٹ فونرکو متعارف کروانے کے ساتھ OPPO پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے جدید ٹیکنالوجی لے کر آیا ہے۔ تینوں ماڈلز جدید فیچرز اور ڈیزائن سے آراستہ ہیں۔
Mirror 5 8 میگا پکسل کیمرہ پر مشتمل ہے اور اس کا بیک کور ہیرے کی مانند ڈیزائن کیا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں انتہائی خوبصورت لگتا ہے جبکہ R7 سیریز کے فونز میٹیلک باڈی پر مشتمل ہیں ، خاص طور پرR7 پلس VOOC Flash Chargeٹیکنالوجی کے ساتھ ہے جو کہ صرف5 منٹ چارج کرنے پر آپ کو2 گھنٹے تک کا ٹاک ٹائیم دیتا ہے ۔ یہ سمارٹ فونز چارجنگ کے لیے دنیا کی تیز ترین ٹیکنالوجی ہے۔ اس کے علاوہ یہ لیزر آٹو فوکس کے ساتھ لیس ہے ۔R7 lite اپنی "PDAF" ٹیکنالوجی کے باعث 1.0 سیکنڈ میں تصویر کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

2101
تاریخ اشاعت: 2015-09-14

More Technology Articles