Oppo R7s goes official with 4GB of RAM

Oppo R7s Goes Official With 4GB Of RAM

اوپو آر 7 ایس

اوپو نے آر 7 فیملی کے ایک اور ممبر کو دوبئی GITEX میں متعارف کرا دیا ہے۔اوپو آر7 ایس فیبلٹ کی خصوصیات میں 4 جی بی ریم اور 5.5انچ 1080p ایمولڈ ڈسپلے شامل ہیں۔ ڈسپلے کور2.5 ڈی گلاس ہے۔
اوپوآر 7 ایس کے باقی ہارڈ وئیر میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 615 چپ سیٹ، 32 جی بی انٹرنل سٹوریج، مائیکروایس ڈی سلاٹ، 13 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 8 میگا پکسل فرنٹ فیسنگ کیمرہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

اوپو آر 7 ایس کا آپریٹنگ سسٹم اینڈریوڈ5.1 لولی پاپ ہے، جس کے ساتھ اوپو کا کلر او ایس 2.1 انسٹالہے۔ڈیوائس کی پیمائش 151.8 x 75.4 x 6.95ملی میٹر اور وزن 155 گرام ہے۔ڈیوائس کی 3,070ایم اے ایچ کی بیٹری میں ووک فلیش چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔اوپو آر7 ایس کو اگلے ماہ آسٹریلیا اور کچھ ایشیائی مارکیٹوں میں لانچ کیا جائے گا۔یورپ اور امریکا میں آر ایس کو دسمبر میں متعارف کرایا جائے گا۔

Oppo R7s goes official with 4GB of RAM
تاریخ اشاعت: 2015-10-20

More Technology Articles