Panasonic announces Lumix ZS200 and Lumix GX9 compact cameras

Panasonic Announces Lumix ZS200 And Lumix GX9 Compact Cameras

پینا سونک نے Lumix ZS200 اور Lumix GX9 کامپکٹ کیمرے متعارف کرا دئیے

پینا سونک نے دو نئے کامپکٹ کیمرے لانچ کیے ہیں۔ ان میں سے ایک کیمرہ 1 انچ سنسر کے ساتھ پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرہ ہے جبکہ دوسرا Micro Four Thirds مررلیس انٹر چینج ایبل لینز کیمرہ ہے۔
Lumix ZS200کا سب سے اہم فیچر 24-360 ایم ایم کے برابر زوم لینز کے ساتھ 5x ہائبریڈ امیج سٹیبلائزیشن ہے۔ اس کے ساتھ اس میں 20.1 میگا پکسل ، Venus Engine پروسیسر کے ساتھ 1 انچ ٹائپ سنسر اور آئی ایس او 12800 سپورٹ ہے۔

یہ کیمرہ 4K ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔اس کیمرےمیں 0.21 انچ 2330k ڈاٹ ای وی ایف اور 3 انچ کا ٹچ سکرین ڈسپلے ہے۔

(جاری ہے)

کیمرے میں بلوٹوتھ اور وائی فائی کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ کیمرہ 20 مارچ سے 799.99 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔
Lumix GX9 میں 20.3 مائیکرو فور تھرڈ سنسر اور Venus Engine پروسیسر ہے۔اس کیمرے میں 5-axis ہائیبریڈ امیج سٹیبلائزیشن ہے۔ GX9میں DFD AFسسٹم کے ساتھ فیس / آئی ڈیٹیکشن اور لو لائٹ اے ایف موڈ بھی ہے۔یہ کیمرہ بھی 4Kویڈیو بنا سکتا ہےاور اس میں 4K فوٹو موڈ بھی شامل ہے جس سے آپ 30fps پرشوٹنگ کر سکتےہیں۔ اس کیمرے میں بلوٹوتھ اور وائی فائی بھی شامل ہیں۔ Lumix GX9میں 12-60 ایم ایم کے برابر F3.6-5.6کٹ لینز ہیں۔ اس کیمرے کی قیمت 999 ڈالر ہے اور اسے مارچ میں ہی فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

Panasonic announces Lumix ZS200 and Lumix GX9 compact cameras
تاریخ اشاعت: 2018-02-13

More Technology Articles