Pink Sony Xperia Z5 Premium officially announced

Pink Sony Xperia Z5 Premium Officially Announced

پنک سونی ایکسپیریا زیڈ 5 پریمیئم

بہت دنوں سے خبریں آ رہیں تھی کہ سونی اپنے سمارٹ فون ایکسپیریا زیڈ5 پریمیئم(تفصیلات اس صفحے پر) کا گلابی ورژن متعارف کرائے گا۔ یہ افواہیں درست ثابت ہوئیں اور سونی نے اس سمارٹ فون کو متعارف کرا دیا ہے۔ پریمیئم ورژن کے پنک ورژن کو سونی ایکسپیریا زیڈ 5 پنک ورژن(تفصیلات اس صفحے پر) متعارف کرائے جانے کے ٹھیک 3 ماہ بعد متعارف کرایا گیا ہے۔

سونی نے نئے فون کو ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)


بدقسمتی سے سونی نے اس سمارٹ فون کے لانچ ڈیٹ، قیمت یاٹارگٹ مارکیٹ کی معلومات فراہم نہیں کیں ہیں تاہم امید ہے کہ یہ فون کچھ ایشیائی مارکیٹوں جیسے ہانگ کانگ، تائیوان اور چین میں متعارف کرایا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-13

More Technology Articles