PTCL introduces CharJi EVO LTE tab

PTCL Introduces CharJi EVO LTE Tab

پی ٹی سی ایل نے اپنا ٹیبلٹ متعارف کرادیا

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اپنا ٹیبلٹ متعارف کرایا ہے۔اس ٹیبلٹ کو چارجی ایوو ایل ٹی ای ٹیب کا نام دیا گیا ہے۔اس ٹیب میں جہاں اور زبردست فیچرز ہیں وہیں پی ٹی سی ایل اس کی خریداری پر بہت سی سہولیات بھی دے رہاہے۔اس ٹیبلٹ کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔
ڈسپلے: 6.98انچ
ریزولوشن: 720 x 1280 پکسل
پروسیسر:کواڈ کور 1.2گیگا ہرٹز
چپ سیٹ:کوالکوم ایم ایس ایم8926
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ4.4 کٹ کیٹ
ریم: 2جی بی
سٹوریج:16 جی بی
کارڈ سلاٹ: مائیکروایس ڈی(64 جی بی تک کی سپورٹ)
مین کیمرہ: 8 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 2 میگا پکسل
بیٹری:3300 ایم اے ایچ(ٹائمنگ دوران استعمال 7 گھنٹے)
اس ٹیبلٹ میں ڈوئل سم سپورٹ شامل ہے۔

ایک سم سلاٹ 4جی ایل ٹی ای کو سپورٹ کرتی ہے، جس کی سپیڈ 36 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہو سکتی ہے جبکہ دوسری سم سلاٹ جی ایس ایم کنکٹیویٹی کے لیےہے۔

(جاری ہے)

چار جی ایوو ایل ٹی ای ٹیب کی خریداری پر پی ٹی سی ایل درج ذیل سہولیات بھی دے رہا ہے۔
1. 5جی بی مفت چار جی ایوو ایل ٹی ای ڈیٹا جو تین ماہ تک قابل استعمال ہوگا۔
2. یوفون آن نیٹ 15 ہزار منٹس جو تین ماہ تک قابل استعمال ہونگے۔


3. ٹیب کا مفت کار ہولڈر، جو چاروں طرف گھوم سکتا ہے۔
4. سمارٹ ٹی وی ایپلی کیشن کے لیے ایک سال کا مفت سبسکرپشن۔
5. مفت کار چارجر۔
6. مفت سمارٹ لنک ایپلی کیشن
7. مفت سکرین پروٹیکٹر

قیمت اور دستیابی
چارجی ایوو ایل ٹی کو پی ٹی سی ایل ون سٹاپس، ٹی سی ایس کنکٹ، دراز، پاک وہیل اور یو مال سے 25 ہزار روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس ٹیبلٹ کو بنک الفلاح سے بہت ہی آسان اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ابھی کچھ دن پہلے ہی پی ٹی سی ایل نے اپنے ایوو اور چارجی صارفین کے انعامی پیشکش بھی شروع کی ہے، جس کی مدد سے صارفین پچاس لاکھ تک کا انعام جی سکتے ہیں(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-06-22

More Technology Articles