Q3310 is a Cheaper Copy of the New Nokia 3310

Q3310 Is A Cheaper Copy Of The New Nokia 3310

کیو موبائل 3310 اصل نوکیا 3310 کی بہتراور سستی کاپی ہے

نوکیا 3310 کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہی ایچ ایم ڈی نے ایک بار پھر نوکیا 3310 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ نوکیا کی یہ نئی ڈیوائس پاکستان میں بھی آنے والی ہے۔ اسی موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے کیو موبائل نے بھی کیو 3310 متعارف کرادیا ہے۔
کیو موبائل کا فیچر فون کیو 3310 کئی طرح سے نوکیا 3310 کی کاپی ہے۔ کاپی ہوتے ہوئے بھی یہ کچھ لحاظ سے نوکیا 3310 سے بہتراور سستا ہے۔


نئے نوکیا 3310 کی 5500 روپے مقابلے میں کیو3310 کی قیمت صرف 1999 روپے ہے۔ کیو3310 اور نوکیا 3310 کا بہت سا ہارڈ وئیر اگرچہ جیسا ہے لیکن قیمت کی طرح بیٹری کے معاملے میں بھی کیو 3310 نوکیا 3310 سے بہتر ہے۔ نوکیا 3310 میں 1200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ کیو 3310 میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
دوسرے فیچر فون کی طرح کیو 3310 میں بھی 2.4 انچ ایل سی ڈی سکرین، 3310 کے برعکس فلیش کے بغیر پرائمری وی جی اے کیمرہ اور ٹارچ ہے۔

(جاری ہے)

نوکیا کے فونز میں ایل ای ڈی فلیش بھی ہوتی ہے، جسے فلیش لائٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کیو 3310 کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
ڈسپلے: 2.4 انچ کیو وی جی اے (240*320)
بیٹری: 3000 ایم اے ایچ
مین کیمرہ: وی جی اے
فرنٹ کیمرہ: فرنٹ پر کیمرہ نہیں ہے
کنکٹیویٹی: 900/1800 MHz ، ڈوئل سم، مائیکرو یو ایس بی3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک، بلوٹوتھ
میموری: مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے میموری کو 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے
رنگ: نیلا، سیاہ، سلور، سرخ
قیمت : 1999 روپے

تاریخ اشاعت: 2017-06-12

More Technology Articles