Qmobile introduces another slimmest smartphone Noir Z9

Qmobile Introduces Another Slimmest Smartphone Noir Z9

کیو موبائل کا نیا نوائر زیڈ 9 سمارٹ فون

کیو موبائل نے نوائر زیڈ 8 (تفصیلات اس صفحے پر)کے بعد اپنا نیا نوائر زیڈ 9 فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسے اب تک کا ہلگا ترین سمارٹ فون کہا جا رہا ہے۔
نوائر زیڈ 9 صرف 5.1ملی میٹر پتلاہے اور اسکا وزن صرف 97 گرام ہے۔زیڈ 9 میں 4جی ایل ٹی ای کی سپورٹ بھی ہے۔
کیو موبائل کے نوائر زیذ 9 کی دیگر تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

(جاری ہے)


سکرین: 4.8انچ، ایچ ڈی ایمولڈ
سکرین پروٹیکشن:کورنگ گوریلا گلاس 3
ریزولوشن: 1280 x 720پکسل
چپ سیٹ: کوالکوم سنیپ ڈریگن 410
پروسیسر: کواڈ کور1.2گیگا ہرٹز
ریم: 2 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی
رئیر کیمرہ: 8 میگا پکسل (سونی IMX219سنسر کے ساتھ)
فرنٹ کیمرہ:5 میگا پکسل
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ5.0لولی پاپ کے ساتھ کمپنی کا اپنا یوزر انٹرفیس بھی ہوگا
بیٹری: 2000 ایم اے ایچ
قیمت: 25, 000روپے

زیڈ 9 کے کیمرہ میں نائٹ شوٹ، افقی پینوراما شوٹ اور پروفیشنل موڈ کی بھی سہولت ہے جو ڈی ایس ایل آر کیمرہ کی طرح مینول کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔کمپنی کے مطابق اس ڈیوائس کا سٹینڈ بائی ٹائم 345 گھنٹے اور ٹاک ٹائم 8 گھنٹے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-14

More Technology Articles