Qmobile L4 with multiple features

Qmobile L4 With Multiple Features

کیو موبائل ایل 4

کچھ دن پہلے ہی کیو موبائل نے 4 فیچر فون متعارف کرائے تھے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اب کیو موبائل نے ایک اور نیا فیچر فون کیو موبائل ایل 4(Qmobile L4) متعارف کرایا ہے۔کیو کیو وی جی اے اور ٹی ایف ٹی ڈسپلے موڈکے ساتھ اس فون کی سکرین 1.8انچ کی ہے۔وزن میں خاصے ہلکے اس موبائل میں 1000 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے۔ کیو موبائل ایل 4 ڈوئل سم فون ہے، جس میں ایف ایم ریڈیو، ویڈیو اور آڈیو کی سہولت کے ساتھ ساتھ آڈیو ریکارڈنگ کی سہولت بھی ہے۔

(جاری ہے)

آڈیو کے لیے اس میں 3.5 ملی میٹر کا آڈیو جیک بھی لگا ہے۔سٹوریج کے حوالے سے کیو موبائل ایل 4 میں 16 جی بی تک کا میموری کارڈ لگانے کی سہولت ہے، جس میں آڈیو ویڈیو اور بہت کچھ محفوظ کیا جا سکتا ہے۔کیو موبائل ایل 4 کی ٹارچ کی روشنی خاصی بہتر ہے۔اس فیچر فون میں کیمرہ اور ایم ایم ایس بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔اس فون کو جی پی آر ایس سے بھی ٹریک کیا جا سکتا ہے۔
کیو موبائل ایل 4 میں کنکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ، ایج، ویپ اور دوسرے فیچر بھی موجود ہیں۔اتنے زبردست فیچرزکے باوجود اس فیچر فون کی قیمت صرف 1500 روپے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-11

More Technology Articles