QMOBILE NOIR E8 CHALLENGES THE FLAGSHIP LINEUP WITH IMPRESSIVE HARDWARE

QMOBILE NOIR E8 CHALLENGES THE FLAGSHIP LINEUP WITH IMPRESSIVE HARDWARE

کیو موبائل نوائر ای 8

کیوموبائل نے بہترین ہارڈ وئیر کے ساتھ کا نیا موبائل فون نوائر ای 8(Noir E8) متعارف کرایا ہے۔ اس ہائی اینڈ موبائل فون کی قیمت 45000 روپے ہے۔
کیوموبائل ای 8 کے ہارڈ وئیر میں 6 انچ ڈبلیو کیو ایچ ڈی سپر ایمولڈ ڈسپلے ، جس کی ریزولوشن2560 x 1440 پکسل ہے۔ ڈیوائس کی ریم 3 جی بی ، رئیر کیمرہ 24 میگا پکسل، سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل اور بیٹری 3520 ایم اے ایچ کی ہے۔

یہ ڈیوائس غالباً کیو موبائل کی پہلی ڈیوائس ہے جس میں سپر ایمولڈ ڈسپلے ہے۔

کیوموبائل نوائر ای 8کی تفصیلات
ڈیوائس میں میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 10 (یا MT6795) چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹاکور 2.0 گیگا ہرٹز،کورٹیکس اے 53 پروسیسر ہے۔یہ چپ سیٹ کارکردگی میں سنیپ ڈریگن 808 کے برابر ہے۔3جی بی ریم ملٹی ٹاسکنگ آپشن فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس میں 2 سم کارڈ سلاٹ اور تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کے لیے ایل ٹی ای موڈیم بھی ہے۔

ڈیوائس کی انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے، جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
کیوموبائل کا تازہ ترین ہائی اینڈ سمارٹ فون ہونے کے باوجود اس میں اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ انسٹال ہے، کیو موبائل کو یہ ڈیوائس تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرانی چاہیے تھی یا کم از کم فروخت کے بعد اس ڈیوائس کو مارش میلو پر اپ ڈیٹ کردینا چاہیے۔

اس ڈیوائس کا 24 میگا پکسل رئیر کیمرہ30ایف پی ایس پر 4Kویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔کیوموبائل نے ای 8 کو زیادہ محفوظ بنانے کےلیے اس میں فنگر پرنٹ سنسر پاور بٹن بھی متعارف کرایا ہے۔ڈیوائس کے کنکٹیویٹی آپشنز میں بلوٹوتھ4.0، جی پی ایس اور وائی فائی 802.11ac شامل ہیں۔ اس ڈیوائس کو مائیکرویوایس بی چارجر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔

QMOBILE NOIR E8 CHALLENGES THE FLAGSHIP LINEUP WITH IMPRESSIVE HARDWARE
تاریخ اشاعت: 2016-01-05

More Technology Articles