Qualcomm announces Snapdragon 821 chipset

Qualcomm Announces Snapdragon 821 Chipset

کوالکوم نے تیزرفتار سنیپ ڈریگن 821 چپ سیٹ متعارف کرادیا

کوالکوم نے آج اپنے نئے فلیگ شپ سنیپ ڈریگن 821 چپ سیٹ کو متعارف کرا دیاہے۔سنیپ ڈریگن 821 چپ سنیپ ڈریگن 820 سے کارکردگی میں 10فیصد بہتر ہے تاہم سنیپ ڈریگن میں وہی کریو کواڈ کور پراسیسر ہے جس کی رفتار 2.4گیگا ہرٹز ہوسکتی ہے جو پہلے 2.15 گیگا ہرٹز تھی۔

(جاری ہے)

ایڈرینو 530 کی کلاک سپیڈ بھی پہلے سے کچھ بہتر ہے۔
سنیپ ڈریگن 820 اور 821 کے کواڈ کور پروسیسر میں 2کلسٹر سیٹ اپ کے ساتھ پاورفل کریو(Kryo) کورز ہیں جبکہ دو کور قدرے کم پاور کی ہیں۔سنیپ ڈریگن 820 میں 2 کور کی کلاک سپیڈ 1.6 گیگا ہرٹز اور نئے 821 میں یہ 1.8 یا 2.0 گیگا ہرٹز پر کام کرے گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-11

More Technology Articles