Relaunch of iPhone 4 in India

Relaunch Of IPhone 4 In India

اینڈرائیڈ سے مقابلہ؟ آئی فون 4 کی دوبارہ فروخت کی تیاریاں

ٓاکنامک ٹائم کے مطابق ایپل نے بھارت میں اپنی شرح فروخت کو بڑھانے کے لیے آئی فون 4، 8 جی بی کی دوبارہ فروخت کا فیصلہ کیا ہے۔ایپل نے یہ فیصلہ انڈیا میں سستے اینڈرائیڈ اور ونڈوز فون کی وجہ سے آئی فون کی شرحِ فروخت میں کمی واقع ہونے پر کیا ہے۔

آئی فون4دیگر آئی فون کی نسبت ا پنی کم قیمت کی وجہ سے انڈیا میں کافی مشہور رہا ہے۔ ایپل اور آئی فون ہمیشہ ہی سے انڈیا میں پسند کیے جاتے رہے ہیں، اور ہر کوئی ان کو حاصل کرنے کی خواہش بھی رکھتا ہے، مگر نئے ان لاک آئی فون کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اب یہ مشکل ہوتا جا رہا ہے اور دوسری کمپنیوں کے فونز کی طرف لوگوں کا دھیان مبذول ہورہا ہے۔

پچھلے سال آئی فون 5s اور 5c کے مارکیٹ میں آنے کے بعد آئی فون چ کو مارکیٹ میں آنے سے روک دیا گیا تھاجس کی وجہ سے انڈیا میں ایپل کی شرحِ فروخت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

آئی فون4 کو دوبارہ مارکیٹ میں لانے کے بعد شاید ایپل کو شرحِ فروخت میں پہلے جیسا اضافہ مل جائے۔

ذرائع کے مطابق انڈیا میں آئی فون 4، 8 جی بی تقریباً 15000انڈین روپے ($244) میں فروخت ہو گا ۔ایپل کا ارادہ ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو آئی فون 4 انڈین مارکیٹ میں لے آئے۔

آئی فون 4

بھارت میں کامیابی کے بعد اپیل اسی طرح اپنے کم قیمت کے فون ایشیاء کے دیگر ممالک میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جن میں ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، سنگاپور، پاکستان اور چین شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-15

More Technology Articles