Reliable leaksters reject recently rumored HTC One X9 specs

Reliable Leaksters Reject Recently Rumored HTC One X9 Specs

ایچ ٹی سی ون ایکس 9 اپر مڈ رینج فون ہوگا

ابھی کل ہی ایچ ٹی سی ون ایکس 9 کے بارے میں چند خبریں لیک ہوئی تھیں(تفصیلات اس صفحے پر)۔ آج چند اور ”مخبروں“@LlabTooFeR اور@evleaks نے ٹوئٹر پر خبر دی ہے کہ ون ایکس 9 ایک مڈ رینج سمارٹ فون ہوگا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات یا افواہوں کے مطابق ایچ ٹی سی ون ایکس 9 میں سنیپ ڈریگن 820 یا میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 20 نہیں ہوگا، نہ ہی اس میں 4 جی ریم اور 32 سے 128 جی بی سٹوریج ہوگی۔

1440p سکرین کی خبریں بھی غلط ہیں ۔

(جاری ہے)

23 میگا پکسل کیمرہ اور 3500 ایم اے ایچ بیٹری کی خبر بھی درست نہیں تھی، ہاں 4UP فرنٹ کیمرے کی خبردرست تھی۔
@LlabTooFeR نے ایک الگ ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ ڈیوائس ون اے 9 سے کم تر درجے کی ہوگی، جسے اپر مڈ رینج کہا جا سکتا ہے۔یہ بھی پتہ چلا کہ یہ ہینڈ سیٹ 2016 کی پہلی سہ ماہی میں لانچ ہوگا۔ون ایکس 9 کو فلیگ شپ ون ایم 10 سے 2 یا 3 مہینے پہلے لانچ کیا جائے گا۔
دوسری طرف @evleaks نے بھی پچھلی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیوائس میں میڈیا ٹیک ایس او سی ہوگا اور اس کی سکرین 5.5انچ فل ایچ ڈی ہوگی۔ @evleaks کے مطابق اس کی بیٹری 3000 ایم اے ایچ ، ریم 2 جی بی ، سٹوریج 16 جی بی ، رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 4UPہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-11

More Technology Articles