Researchers discover Android security flaw

Researchers Discover Android Security Flaw

اینڈرائیڈ سکیورٹی میں بہت بڑی خامی دریافت

انڈیانا یونیورسٹی اور مائیکروسافٹ نے اینڈرائیڈ کے اپڈیٹ کے طریقہ کار میں ممکنہ طور پر اہم اور بڑے پیمانے پر سیکیورٹی مسائل دریافت کر لیا ہے۔ اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس سمارٹ فونز کی سٹوریج میں سے ہزاروں کی تعداد میں فائلز ہٹا دیتی ہے یا ان کی جگہ تبدیل کر دیتی ہے، جبکہ ہر ایک کی اس کی فائلز سسٹم میں مخصوص صفات اوراہمیت ہوتی ہے۔جب نیا اپڈیٹ انسٹال ہوتا ہے تو ایک بگ جیسے ریسرچرز نے "Pileup" کا نام دیا ہے ، parasite malicious ایپ کو سافٹ وئیر میں محفوظ اپڈیٹس فائلز کی جگہ لینے کے لیے اس میں انسٹال کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)


ریسرچر کی ٹیم نے چھ پائل اپ خطرات کی اینڈرائیڈ پیکج مینجمینٹ سورس میں موجودگی کی نشاندہی کی ہے اور اینڈارئیڈ کے تمام اوپن سورس پروجیکٹ ورزن میں ان کی موجودگی کو کنفرم کیا ہے جس میں 3500 وہ روم بھی شامل ہیں جو اینڈرائیڈ ڈؤائس بنانے والوں کی طرف سے لگائیں جاتیں ہیں۔
ریسرچرز نے تخمینہ لگایا ہے کہ پائل اپ کے اٹیک سے ایک ارب اینڈرائیڈ ڈؤائسس ممکنہ طور پر متاثر ہوئیں ہیں۔ گوگل کی طرف اس مسئلے پرجواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ بات بھی علم میں لائی گئی ہے کہ کمپنی کو اس مسئلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور چھ میں سے ایک خطرے کو ختم بھی کر دیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-28

More Technology Articles