Rise of the ambulance drones

Rise Of The Ambulance Drones

ایمبولینس ڈرون کا بڑھتا استعمال

دسمبر 2013 ایمزون کے سی ای او جیف بیزو نے اشیاء کی ترسیل کے لیے بغیر پائلٹ والے ہوائی جہاز، جنہیں ڈرونز کہا جاتا ہے، استعمال کرنےکا اعلان کیا۔ ایمزون کا کہنا تھا کہ وہ 30 منٹ میں اشیاء کی ترسیل کریں گے۔امریکی فوج 1970 کی دہائی سے ہی مختلف مقاصد کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہی ہے۔ فوج اور توپ خانے کی نقل و حرکت کی نگرانی کرنے سے لیکر دہشت گروتنظیموں کے خلاف کاروائی تک ڈرونز کا استعمال ہوتا رہا ہے۔

تاہم یہی ٹیکنالوجی انسانی زندگیوں کے بچانے کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔کثیر تعداد میں تجارتی، غیرمنافع بخش ادارے، حکومتی سائنس دان اور لیبارٹریز اسی مقصد کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔
پچھلے سال اکتوبر میں نیدرلینڈ کی ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے اعلان کیا کہ اُن کے گریجویٹ سٹوڈنس الیک مومونٹ نے ایسے ڈرون کا پروٹو ٹائپ بنایا ہے جو دل کے دورے کی صورت میں مریضوں کے پاس ڈیفائیبرلیٹر(defibrillator) پہنچا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے دل کے دورے کے مریضوں کے بچنے کے چانسز کافی زیادہ ہوتے جا رہے ہیں۔ اس ”ایمبولینس ڈرون“ کو جی پی ایس کی مدد سے ایک موبائل فون سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ ڈرون ایک منٹ کے اندر4.6 مربع میل کے علاقے میں کہیں بھی پہنچ سکتا ہے۔ایک دفعہ ڈرون مطلوبہ جگہ پہنچ جائے تو براہ راست ویڈیو اور آڈیو سے وہاں موجود شخص کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ ڈیفائیبرلیٹر کو کس طرح استعمال کرے۔
وہاں موجود شخص اس کو استعمال کر کے مریض کی علامات ہسپتال کو بتاتا رہتا ہے۔
اس ٹیکنالوجی پر بنے ایمبولینس ڈرون کا امریکا میں بہت خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔امریکا میں اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماری ہے۔ ہر چوتھا فرد دل کی بیماری کی وجہ سے مرتا ہے۔ امریکا میں سال بھر میں 6لاکھ افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔
یہ ایمبولینس ڈرون بہت سے مقاصد میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
یہ فضا سے آلات گرا سکتے ہیں، زہر کا تریاق پہنچا سکتے ہیں اور آکسیجن ماسک پہنچا کر بھی انسانی زندگی بچا سکتے ہیں۔ایمبولینس ڈرون سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بھی معاونت کر سکتے ہیں۔قدرتی آفات میں مدد کر سکتے ہیں۔جنگ زدہ علاقوں میں لوگوں تک امداد پہنچا سکتے ہیں۔اس طرح گنوائیں تو ہزاروں کام ہیں جو ایمبولینس ڈرون کر سکتے ہیں مگر ابھی ڈرون کے اتنے بڑے پیمانے پر استعمال کرنے میں بہت رکاؤٹیں ہیں۔ ڈورنز کا سائز گھٹانا، ان کے وزن اٹھانے کی گنجائش بہتر بنانا اور سب سے بڑھ کر انہیں ہیکر کے حملوں سے بچانا سب سے اہم ہیں۔ڈرونز کے استعمال پر بہت سی قانونی رکاؤٹیں ہیں بھی، جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے۔

Rise of the ambulance drones
تاریخ اشاعت: 2015-06-07

More Technology Articles