Samsung adds a cheaper model to its Galaxy Book QLED laptop line

Samsung Adds A Cheaper Model To Its Galaxy Book QLED Laptop Line

سام سنگ نے اپنی گلیکسی بک کیو ایل ای ڈی لیپ ٹاپ لائن سستے ماڈل کا اضافہ کر دیا

سام سنگ 2020 میں اپنی گلیکسی بک  لیپ ٹاپ لائن کو سستے ماڈل سے بڑھا رہا ہے۔گلیکسی بک فلیکس الفا  ، کیو ایل ای ڈ ی  ڈسپلے کے ساتھ ایک پتلا اور ہلکا 13 انچ کا نوٹ بک ہے۔ اسے 2020 کی پہلی ششماہی میں 830 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس سے مہنگے گلیکسی بک  آئیون اور فلیکس کی قیمت 1100 ڈالر اور 1400 ڈالر ہے۔
گلیکسی بک آئیون اور گلیکس سام سنگ کے پہلے لیپ ٹاپ ہیں، جن میں کیو ایل ای ڈی سکرین ہے۔
”آؤٹ ڈور موڈ“  میں ان  لیپ ٹاپس کی برائٹ نیس 600 nits ہو سکتی ہے۔ مہنگے لیپ ٹاپس کی طرح فلیکس الفا میں بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، اس میں بھی اتنی ہی برائٹ نیس ہو سکتی ہے اور یہ فل ایچ ڈی پر چلتا ہے۔
یہ لیپ ٹاپ کافی ہلکے ہیں۔ گلیکسی بک فلیکس الفا کا وزن 1.19 کلوگرام، فلیکس کا وزن 1.1 کلو گرام (15 انچ ماڈل کا 1.5 کلوگرام) اور گلیکسی بک آئیون کا وزن 0.9 کلوگرام(15 انچ ماڈل کا وزن 1.1 کلوگرام) ہے۔

(جاری ہے)

گلیکسی بک فلیکس الفا کی موٹائی 13.9 ملی میٹر جبکہ دوسرے دونوں ماڈلز کی موٹائی 12.9 ملی میٹر ہے۔
فلیکس اور آئیون کی طرح فلیکس الفا میں بھی سیکورٹی کے لیے کی بورڈ پر فنگر پرنٹ سنسر ہے۔ اس میں 2 یو ایس بی 3.0 جیک، 1 یو ایس بی – سی ساکٹ، ایک ایچ ڈی ایم آئی سلاٹ اور ایک مائیکرو ایسڈ ی کارڈ ریڈر ہے۔ سام سنگ نے اس میں ہیڈ فون جیک کو بھی ختم نہیں کیا ہے۔

نئے لیپ ٹاپ کو سستا بنانے کے لیے سام سنگ نے اس میں 69.7 واٹ آور کی بجائے 54 واٹ آور کی بیٹری شامل کی ہے۔ فلیکس الفا کا گرافکس پروسیسر بھی محدود ہے۔ پرانے لیپ ٹاپس میں آئیرس پرو یا این ویڈیا ایم ایکس 250 پروسیسر ہے جبکہ فلیکس الفا میں انٹل یو ایچ ڈی شامل کیا گیا ہے۔ فلیکس اور آئیون میں 1 ٹی بی سٹوریج کے ساتھ ایس ایس ڈیز کی سپورٹ ہے جبکہ فلیکس الفا512 جی بی سٹوریج ہے۔پرانے لیپ ٹاپ کی رہم 16 جی بی تک ہے جبکہ اس کی رہم 12 جی بی تک ہے۔
ان لیپ ٹاپس کا باقی ہارڈ ویر جیسے وائی فائی 6، دسویں نسل کا انٹل کور پروسیسر اور سٹیریو سپیکرز ایک سے ہیں۔
ان لیپ ٹاپس کے علاوہ سام سنگ 2020 کی پہلی سہ ماہی میں امریکی مارکیٹ میں گلیکسی بک ایس بھی پیش کرے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-02

More Technology Articles