Samsung announces Galaxy S5 LTE-A with a QHD screen

Samsung Announces Galaxy S5 LTE-A With A QHD Screen

سامسنگ نے گلیکسی ایس 5 ایل ٹی ای ۔ اے متعارف کروا دیا

گلیکسی ایس 5 کی لانچ کے چار ماہ بعد ہی سامسنگ نے جنوبی کوریا میں اس کا نیا ورزن لانچ کر دیا ہے۔ یہ فون گلیکسی ایس 5 ایل ٹی ای ۔ اے کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔یہ نیا فون تیز ترین کنیکٹیویٹی ، زیادہ ریزولیشن ڈسپلے، اور تیز پروسیسر کے فیچرز کے ساتھ آیا ہے۔
اس میں شامل سب سے اہم فیچر ایل ٹی ای ایڈوانس ہے جو کہ اسٹینڈرڈ ایل ٹی ای کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تیز ہے۔

ایل ٹی ای ۔ اے فی الوقت چند ممالک میں ہی دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ اس میں 5.1 انچ سپر امولڈ ڈسپلے، 2560x1440 پی ایکس ریزولیشن کے ساتھ شامل ہے،سامسنگ کا دعوی ہے کہ اس کا ڈسپلے 90 فیصد رنگ gamut کو کور کرتا ہے.

سامسنگ گلیکسی ایس 5 ایل ٹی ای

مزید نئے فیچرز میں نیا سنیپ ڈراگن 805 ایس او سی شامل ہے،جو کہ اس فون کے ذریعے پہلی دفعہ مارکیٹ میں آئے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ فون چار کریٹ 450 سی پی یو کورز ، ایندرینو 420 جی پی یو کے ساتھ،3 جی بی ریم، 16 میگا پکسل پچھلا کیمرہ، 2 میگا پکسل سامنے کا کیمرہ،ہارٹ ریٹ سینسر، ڈسٹ اور واٹر پروف، 2800mAh بیٹری، اور اینڈرائیڈ کٹ کیٹ 4.4 پر مشتمل ہے۔
گلیکسی ایس 5 ایل ٹی ای ۔ اے کی قیمت 919 ڈالر ہوگی۔یہ فون چارکول کالا، چمکدار سفید، الیکٹرک نیلا، کوپر گولڈ، پنک، مسحور کن لال رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-19

More Technology Articles