Samsung Galaxy A41 announced with 6.1" OLED, vastly improved triple camera

Samsung Galaxy A41 Announced With 6.1" OLED, Vastly Improved Triple Camera

سام سنگ نے 6.1 انچ او ایل ای ڈی ا اور بہتر ٹرپل کیمرہ کے ساتھ گلیکسی اے 41 پیش کر دیا

سام سنگ گلیکسی اے 41  کے بارے میں پہلے بھی کئی لیک خبریں آ چکی ہیں۔  کمپنی نے اس فون کو جاپان میں پیش کر دیا ہے۔ابھی اس فون کا صرف اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کی فروخت کا آغاز جون 2020 میں ہوگا۔ گلیکسی اے  41 میں اے 40 کے مقابلے میں کئی بہتریاں کی گئی ہیں۔اس فون  میں 6.1 انچ فل ایچ ڈی پلس سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے، جس کی واٹر ڈراپ نوچ میں 25 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون میں سیکورٹی کے لیے فنگر پرنٹ سنسرڈسپلے  کے نیچے ہی ہے۔

(جاری ہے)


اس فون کے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل ، الٹراوائیڈ کیمرہ 8  میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل کا ہے۔گلیکسی اے 41 میں  ہیلیو پی 65 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون میں 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو 15W چارجنگ سپیڈ کو سپورٹ کرتی ہے۔گرد اور پانی سے بچاؤ کےلیے یہ فون آئی فون 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ اسے  اینڈروئیڈ 10 اور سام سنگ کے One UI 2.0 کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔
یہ فون نیلے، سفید  اور سیاہ رنگوںمیں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت کےبارے میں معلومات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

Samsung Galaxy A41 announced with 6.1" OLED, vastly improved triple camera
تاریخ اشاعت: 2020-03-19

More Technology Articles