Samsung Galaxy A8 rumored specs include 5.7-inch display, Snapdragon 615 chip

Samsung Galaxy A8 Rumored Specs Include 5.7-inch Display, Snapdragon 615 Chip

سام سنگ گلیکسی اے 8

سام موبائل (ویب سائٹ) کی اطلاعات کے مطابق سام سنگ ایک نیا موبائل لانچ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ اس نئے سمارٹ فون کا نام سام سنگ گلیکسی اے 8 (ایس ایم-اے 800 ایف) ہے۔ گلیکسی اے سیریز کے پچھلے تینوں سمارٹ فونز، گلیکسی اے 3، گلیکسی اے 5 اور گلیکسی اے 7 ، کی طرح یہ سمارٹ فون بھی میٹل کا ہے۔سام سنگ نے گلیکسی اے 6، گلیکسی اے 8 اور گلیکسی اے 9 ٹریڈ مارک رجسٹرڈ کرائے ہوئے ہیں۔

اب پہلی بار سام سنگ گلیکسی اے 8 کی معلومات سامنے آ رہی ہیں۔اس نئے سمارٹ فون کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
سکرین: 5.7 انچ
ریزولوشن: 1920 x 1080فل ایچ ڈی
چپ سیٹ: کوالکم سنیپ ڈریگن 615 ایس او سی
پراسیسر:4 کوراے آرایم کورٹیکس- 53 کی رفتار 1.7 گیگا ہرٹز۔ 4کوراے آر ایم کورٹیکس-53 کی رفتار 1.0 گیگا ہرٹز
جی پی یو: ایڈرینو 405
ریم: 2جی بی
سٹوریج: 16 جی بی
بیٹری:3050 ایم اے ایچ
رئیر کیمرہ: 16 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ 5.0.1 لولی پاپ(یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس میں سام سنگ کی اپنی سکن ٹچ وز ہو گی یا نہیں)

سام سنگ گلیکسی اے 8 کی موٹائی 5.9 ملی میٹر بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر یہ بات درست ہے تو یہ سام سنگ کا پتلا ترین سمارٹ فون ہوگا۔اس سے پہلے سام سنگ نے جو پتلا ترین سمارٹ فون متعارف کرایا ہے وہ گلیکسی اے 7 ہے جس کی موٹائی 6.3 ملی میٹر ہے۔
کچھ اس طرح کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہے کہ شاید سام سنگ اس سمارٹ فون کو صرف چین کے لیے جاری کرے، تاہم ایسا کچھ کہنا قبل از وقت ہی ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-13

More Technology Articles