Samsung Galaxy C7 goes official as well

Samsung Galaxy C7 Goes Official As Well

سام سنگ گلیکسی سی 7

سام سنگ نے گلیکسی سی 5 کے ساتھ گلیکسی سی 7 بھی متعارف کرا دیا۔ اس ڈیوائس میں اوکٹا کور 2.0 گیگا ہرٹز کورٹیکس –اے 53 سی پی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 625 ایس او سی ہے۔ڈیوائس کی سکرین 5.7 انچ فل ایچ ڈی ہے۔
گلیکسی سی7 میں 4جی بی ریم اور 32 جی بی /64 جی بی انٹرنل میموری ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ اس فون کا رئیر کیمرہ 16 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔


اس ہینڈ سیٹ کی بیٹری 3300 ایم اے ایچ کی ہے اور اس میں کوالکوم کوئیک چارج 3.0 سپورٹ بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس کی پیمائش 156.6 x 77.2 x 6.7ملی میٹر اور وزن 165گرام ہے۔ اس موبائل میں اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو انسٹال ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو ڈیوائس کے ہوم بٹن میں ہی شامل کر دیا گیاہے۔
کنکٹیویٹی آپشنز میں Wi-Fi 802.11 a/b/g/n/ac ، 4جی ایل ٹی ای، جی پی ایس، بلوٹوتھv4.2 اور این ایف سی شامل ہیں۔ یہ فون سلور، گرے، گولڈ اور روز گولڈ میں دستیاب ہوگا۔ اس ڈیوائس کے 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن کی قیمت 395 ڈالر اور 64 جی بی ورژن کی قیمت 425 ڈالر ہے۔ڈیوائس کی دستیابی کے بارے ابھی نہیں بتایا گیا۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-26

More Technology Articles