Samsung Galaxy J3 2018 and J7 2018 announced

Samsung Galaxy J3 2018 And J7 2018 Announced

سام سنگ نے گلیکسی جے 3 (2018) اورجے 7(2018) مڈ رینج فون کا اعلان کر دیا

سام سنگ نے دو نئے مڈرینج سمارٹ فون گلیکسی جے 3 (2018) اورجے 7(2018) کا اعلان کیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی جے 7 (2018) کا کافی ہارڈ وئیر پچھلے سال کے جے 7(2017) سے ملتا جلتا ہے۔اس میں f/1.7لینز کے ساتھ 13 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور f/1.9 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل کافرنٹ کیمرہ ہے۔ اس فون کے ہارڈ وئیر کے بارے میں ابھی کچھ معلومات سامنے نہیں آئی۔اس فون کے اندراج میں اس کی سکرین 5.5 انچ ایچ ڈی لکھی گئی ہے۔

جو ایمولیڈ ہو سکتی ہے۔یہ ڈیوائس پہلے کی طرح سام سنگ Knox کو سپورٹ کرتی ہے۔

(جاری ہے)


سام سنگ گلیکسی جے 3 (2018) میں5 انچ کی ایچ ڈی سکرین ہے۔ہو سکتا ہے اس کی سکرین آئی پی ایس ایل سی ڈی ہو۔اس فون میں ایگزینوس 7570 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو ہے ، جس کی کلاک سپیڈ 1.4 گیگا ہرٹز ہے۔فون میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ اس فون میں 2600 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.2 لینز کے ساتھ 5 میگا پکسل اور بیک کیمرہ f/1.9 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔ پچھلے سال اسے f/1.9لینزاور 13 میگا پکسل بیک کیمرے کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔امریکا میں یہ فون جون میں ہی فروخت کے لیےپیش کیا جائے گا۔

Samsung Galaxy J3 2018 and J7 2018 announced
تاریخ اشاعت: 2018-06-08

More Technology Articles