Samsung Galaxy K zoom stars in new promo video

Samsung Galaxy K Zoom Stars In New Promo Video

سامسنگ کے نئے فون ’’گلیکسی کے زوم‘‘ کی پرومو ویڈیو جاری کر دی گئی!

سامسنگ کا جدید سمارٹ فون کیمرہ گلیکسی کے زوم اس مہینے سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔لیکن اس کی دستیابی سے پہلے سامسنگ کی طرف سے اس کی خصوصیات پر مشتمل ویڈیو پیش کر دی گی ہے۔
ویڈیو میں نئے گلیکسی کی20.7 ایم پی’’ بی ایس آئی‘‘ پچھلے کیمرے کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ 10 ایکس آپٹیکل زوم، زینون فلیش اور سیلفی الارم فیچرز پر مشتمل ہے۔

اس کے علاوہ آپ اس کے آٹو فوکس کو الگ سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس میں کوئی شک نہیں کہ اتنے طاقتور آپٹکس کے ساتھ یہ ایک کامیاب سمارٹ فون ہو سکتا ہے۔ مگر ممکن ہے کہ 16.6 ایم ایم موٹائی اور 200 گرام وزن کے ساتھ یہ پسندیدہ فون نہ ہو۔

سامسنگ گلیکسی کے زوم 600 ڈالر کی قیمت پر امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔بہترین کیمرہ کے خصوصیات کے علاوہ یہ 4.8 انچ 720 پی سپر امولڈ ڈسپلے، اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ ، ایل ٹی ای، ایکزینوس 5 ہیگزا پروسیسر، 2 جی بی ریم، 8 جی بی قابلِ وسیع ذخیرہ کرنے کی سہولت اور 2,430mAh بیٹری پر مشتمل ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-19

More Technology Articles