Samsung Galaxy Mega saved a life

Samsung Galaxy Mega Saved A Life

سامسنگ گلیکسی میگا فون نے ایک شخص کی جان بچا لی!

سامسنگ اپنے گلیکسی میگا فون کی تشہیر کیلئے اگر اسے ’’بلٹ پروف‘‘ کہے تو کچھ زیادہ برا نہ ہوگا!!! کیونکہ حالیہ دنوں میں اس نے ایک شخص کی جان بچا کر بلٹ پروف ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
تائیوان کے ایک آدمی کو ایک کھوئے ہوئے پرس کے تنازعے پر سینے میں گولی مار دی گی۔شوٹر پرس ڈھونڈنے والے آدمی سے نا خوش تھا اور اسی کو چور سمجھ رہا تھا اور اسی بناء پر اس نے اس آدمی پر گولی چلا دی۔

(جاری ہے)


سامسنگ کے گلیکسی میگا نے اس آدمی کے حفاظت کی اور گولی اور اس کے جسم میں داخل ہو کر کسی قسم کا بھاری نقصان ہونے سے روک دیا۔
آپ کو یاد دہانی کرواتے جائیں کہ سامسنگ کا گلیکسی میگا 6.3 انچ سکرین، 1.5 جی بی ریم،1.7GHz کواڈ کور پروسیسر، ایل ٹی ای، 8 ایم پی کیمرہ، 1.9 ایم پی سیلفی یونٹ، 3200mAh بیٹری اور مائیکرہ ایس ڈی کارڈ پر مشتمل ہے۔
خبر کا ریفرنس، بذریعہ

تاریخ اشاعت: 2014-08-04

More Technology Articles