Samsung Galaxy Note 4 display detailed

Samsung Galaxy Note 4 Display Detailed

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 کے ڈسپلے کی تفصیلات سامنے آگئیں

حال ہی میں سامسنگ کے نئے ٹیبلیٹس اور فونز کے تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔ جس میں سامسنگ کی نئی ڈؤائس سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
اس نئے ڈؤائس کا ماڈل نمبر N910x ہوگا جبکہ آخری ڈیجٹ ڈؤائس کے سب ورزن کو ظاہر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 میں 1440x2560 ریزولیشن کے ساتھ کیو ایچ ڈی سکرین ہوگی۔

جو کہ گلیکسی نوٹ 3 کی طرح 5.7 انچ کے سائز پر مشتمل ہوگی۔
اس کے علاوہ اس میں تین طرفہ YOUM ڈسپلے بھی ہوگا جس کی وجہ سے یہ سکرین خاصی بڑی نظر آئے گی۔
کچھ افواہوں کے مطابق سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 واٹر ریزسٹنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ سنیپ ڈراگن 801 چپ سیٹ اور 20.1 ایم پی کیمرے پر مشتمل ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-21

More Technology Articles