Samsung Galaxy On6 is official

Samsung Galaxy On6 Is Official

سام سنگ نے 5.6 انچ ایمولیڈ ڈسپلے کے ساتھ Galaxy On6 متعارف کرا دیا

سام سنگ نے اپنی On Serices کا ایک اور سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ Galaxy On6 کو بھارت میں لانچ کیا گیا ہے۔ یہ فون دیکھنے میں بالکل سام سنگ گلیکسی جے 6 جیسا ہے ۔ حتیٰ کہ ان کا ماڈل نمبر بھی ایک ہی ہے۔ اس فون کا ڈسپلے وہی 5.6 انچ، ریزولوشن 1480x720 پکسل اورایسپکٹ ریشو 18.5:9 ہے۔فون میں ایگزینوس 7870 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل سٹوریج اور سٹوریج میں اضافے کے لیے مائیکر ایس ڈی کارڈ سپورٹ ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اس میں سام سنگ ایکسپیرئنس کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہے۔ فنگر پرنٹر ریڈر کے ساتھ فون میں آپشنل ڈوئل سم، 3.5 ایم ایم آڈیو جیک اور ایف ایم ریڈیو کی سپورٹ بھی ہے۔
بھارت میں یہ فون خصوصی طور پر فلپ کارٹ پر نیلے اور سیاہ رنگ میں پیش کیا جائےگ ا۔ اس کی فروخت کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا۔ اس کی رعایتی قیمت 14490 بھارتی روپے یا 180 یورو ہوگی۔ اس کی اصل قیمت 15490 بھارتی روپے یا 200 یورو ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-02

More Technology Articles