samsung galaxy s5 design chief steps down

Samsung Galaxy S5 Design Chief Steps Down

سامسنگ گلیکسی ایس 5 کے ڈئزائن چیف مستعفی ہوگئے

گلیکسی ایس 5 پر سامنے آنے والے بے شمار اعتراضات کے بعد سامسنگ کے موبائل ڈئزائن یونٹ کے ہیڈ چینگ ڈونگ ہون اپنے عہدے کے مستعفی ہوگئے ہیں۔ان کے بعد یہ عہدہ لی من ہیوک کو دیا گیا ہے۔
سامسنگ کی طرف سے سامنے آنے والے ایک بیان کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ایگزیکٹو ڈونگ ہون کا کمنپی کے کارپوریٹ ڈئزائن سنٹر کے عہدے پر فوکس کرنا ہے جو کہ موبائل کمیونیکیشن سمیت سامسنگ الیکٹرانک بزنس کے طویل مدتی ڈیزائن کی حکمتِ عملی کے ذمہ دار ہیں۔

جبکہ اندرونی ذرائع کے مطابق ان پر سابقہ ڈیزائن کو دوبارہ چلانے اور کچھ تبدیلی نہ کرنے کی وجہ سے شدید دباؤ تھا، اور ہر طرف سے تنقید کے بعد انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
42 سالہ لی کمپنی کے سب سے کم عمر سینیئر ایگزیکٹو میں سے ایک ہیں جنہوں نے 1990 کی دہائی میں کمپنی میں کار ڈیزائنر کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔

(جاری ہے)


دو سال پہلے جب ایپل نے سامسنگ پر ڈیزائن اور ٹیکنالوجی چرانے کا الزام لگایا تھا تب لی نے کہا تھا کہ میں نے گلیکسی کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ڈیزائن تیار کئے تھے۔

ان کے مطابق گلیکسی کے ڈیزائن خالصاً ان کے تخلیق کردہ ہیں۔
ایس 5 کا ڈیزائن کافی حد تک ایس4 سے ملتا جلتا ہے، جبکہ اس میں موجود کچھ سافٹ وئیر مختلف ہیں جیسے کہ فنگر پرنٹ سکینر، ہارٹ ریٹ مونیٹر وغیرہ۔ان تمام باتوں کے باوجود اس حقیقت کو بھی تسلیم کرنا ہوگا اکہ یس 5 بلاشبہ ان فونز میں سے ایک ہے جو کہ اپنی فروخت کے پہلے دن ہی ریکارڈ فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-09

More Technology Articles