Samsung Galaxy S5 is in trouble again

Samsung Galaxy S5 Is In Trouble Again

سامسنگ گلیکسی ایس 5۔۔۔ سامسنگ پھر سے مشکلات کا شکار

پی سی بی سپلائیر پلانٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے سامسنگ پہلے ہی کافی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے مگر اس کی مشکلات یہی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کے نئے 16ایم پی آیزو سیل کیمرے نے اس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
دراصل اس کیمرے میں اپنا کوئی سینسر نہیں ہے لیکن لینس آپٹک کا مسئلہ اس سے بھی بڑا ہے۔ پبلیکیشنز نے دعوی کیا ہے کہ یہ جدید 6 عنصر والا لینس استعمال کر رہے ہیں۔

جو کہ پہلے کی طرح پتلے کیمرے میں فٹ ہونا چاہیے۔پیچیدہ مولڈنگ آپٹکس کو مرکوز کرنا ہی مسئلہ بن گیا ہے۔ معمولی سا نقص بھی آپٹیکل مسخ کی وجہ بن سکتا ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق پتلا پلاسٹک کا لینس ٹیکنالوجی کو بہتر طریقے سے مولڈ کرنے کے لیے ضروری ہوگیا ہے۔
سامسنگ نے خود ہی مولڈ کو بنایا پھر اس کو لینس بنانے والوں کو بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ضرورت کے مطابق مانگ پچھلے مہینے تک پوری ہونے کی امید تھی مگر اب اس میں تا خیر سامنے آرہی ہے۔

اندرونی ذرائع کی مطابق ابھی تک ضرورت کا صرف 20 سے 30 فیصد تک ہی پورا ہو پایا ہے۔سامسنگ اگر گلیکسی ایس 5 طے شدہ شیڈول کے مطابق لانچ کرنا چاہتا ہے تو اس میں تیزی لانا ہوگی۔
سامسنگ 11 اپریل کو 150 ممالک میں ایس 5 کو ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ کیمرے میں پیدا ہونے والی مسئلے کی وجہ سے اس میں تاخیر ممکن ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-03-18

More Technology Articles